Inquilab Logo

جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آج آخری تاریخ

Updated: September 30, 2020, 11:01 AM IST | Agency | New Delhi

لیکن موجودہ بحرانی حالات کے پیش نظر چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ تاریخ میں۳۱؍دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کررہے ہیں مالی سال۱۹۔۲۰۱۸ء کے لئے جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ۳۰؍ ستمبریعنی آج ہے۔ ا شیاءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سسٹم ایکٹ کے تحت آنے والا سالانہ آڈٹ فارم جی ایس ٹی آر۹؍ سی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مالی سال۱۹۔۲۰۱۸ء  کے لئے جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ۳۰؍ ستمبریعنی آج ہے۔ ا شیاءو خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سسٹم ایکٹ کے تحت آنے والا سالانہ آڈٹ فارم جی ایس ٹی آر۹؍ سی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ فارم ان افراد کے لئے ہے جو کسی خاص مالی سال میں۲؍کروڑ سے زائد کا کاروبار کرتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان سی اے یا سی ایم اے کی تصدیق کے بعد ہی اسے داخل کرسکتے ہیں۔حکومت نے مالی سال۱۹۔۲۰۱۸ءکے سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے تاجروں کو بڑی راحت دی ہے۔ ایک بار پھر اس تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اس تاریخ میں۳۱؍ دسمبر۲۰۲۰ء تک توسیع کے خواہاں ہیں۔ جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کیلئے ضروری ہے کہ وہ سالانہ ریٹرن کے طور پر جی ایس ٹی آر۹؍ فائل کریں۔ اس میں مختلف ٹیکس شرحوں میں اشیاءوخدمات کی خرید و فروخت کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ جی ایس ٹی آر۹؍ سی ، جی ایس ٹی آر۹؍ اور آڈٹ شدہ سالانہ مالیاتی اکاؤنٹس میں تفصیلات ہیں۔
کیوں تاریخ بڑھا دی گئی؟
 مارچ۲۰۲۰ء میں ، مالی سال۱۹۔۲۰۱۸ء  کے لئے جی ایس ٹی  ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ۳۰؍ ستمبر۲۰۲۰ء تک بڑھا دی گئی تھی۔ اس وقت کہا جارہا تھا کہ کام اپریل سے شروع ہوجائے گالہٰذا آخری تاریخ۳۰؍ستمبرہوگی۔ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کہتے ہیں کہ ابھی کام ٹھیک طرح سے شروع نہیں ہوا ہے ، صرف معمول کے کام جاری ہیں۔ اس لئے تاریخ بڑھا کر۳۱؍ دسمبر تک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی تنظیم  دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے جی ایس ٹی کونسل کو ایک خط لکھا ہے تاکہ مالی سال ۱۹۔۲۰۱۸ءکیلئے جی ایس ٹی سالانہ ریٹرن فائل کرنے کی مہلت تین ماہ کے لئے۳۱؍ دسمبر کردی جائے۔ آئی سی اے آئی نے جی ایس ٹی کونسل کے سامنے اپنی دلیل میں کہا تھا کہ زیادہ تر افسران کووڈ کی وبا کی وجہ سے جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہےکہ جی ایس ٹی کونسل کی سربراہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK