Inquilab Logo

آج نتیش کمارایمس دیگھا ایلیویٹیڈ شاہراہ کا افتتاح کریں گے

Updated: November 30, 2020, 10:12 AM IST | Agency | Patna

سڑک تعمیرات کے وزیر کےمطابق یہ سڑک ریاست کے عوام کیلئے نئی حکومت کی جانب سے پہلا تحفہ ہے

 Nitish Kumar.Picture :INN
نتیش کمار۔ تصویر:آئی این این

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار آج (پیر کو) ملک کے سب سے طویل ایمس د یگھا ایلیویٹیڈ شاہراہ کا افتتاح کریںگے ۔سڑک تعمیرات کے وزیر منگل پانڈے نے اتوار کو بتایاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار۳۰؍ نومبر کو ایمس دیگھا ایلیویٹیڈ شاہراہ کی نقاب کشائی کریںگے ۔ یہ دن بہا ر کے باشندوں کیلئے تاریخی ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ایلیویٹیڈ سڑک بہار کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ سڑک ریاست کے عوام کیلئے نئی حکومت کی جانب سے پہلا تحفہ ہے ۔ اس ایلیویٹیڈ سڑک میں طرزتعمیر کے نئے طریقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ پانڈے نے کہاکہ اس شاہراہ پر آمدورفت شروع ہوجانے سے  دار الحکومت کے باشندوں کا  دیرنہ خواب پورا ہوگا۔ دار الحکومت پٹنہ  کے ساتھ ساتھ شمالی بہار کے باشندوں کو سفر میں آسانی ہوگی ۔شمالی بہار کے باشندوں کو جنوبی بہار اور ایمس پہنچنے میں زیادہ طویل مسافت طے نہیں کرنا پڑے گا۔وزیرنے بتایاکہ ایک ہزار ۲۸۹ء۲۵؍  کروڑ روپے کی لاگت سے تیار یہ شاہراہ ملک کی سب سے طویل ۲۷ء۱۲؍  کلومیٹر ایلیویٹیڈ شاہراہ ہے ۔ پٹنہ  دہلی ریلوے لائن کے اوپر۱۰۶؍ میٹر طویل ریلوے اوور بریج ( آر او بی ) طرز تعمیر کا منفرد نمونہ ہے  ۔ نہرو پتھ پر  تعمیر شدہ آر اوبی کی وجہ سے ایلیویٹیڈ سڑک کی اونچائی لگ بھگ۲۵؍ میٹرہے ، جس کی تعمیر اپنے آپ میں مشکل تھی لیکن اسے بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ۔ یہ سڑک تجارتی نقطۂ نظر سے بھی فائدہ مند  ہے۔ اس  سے دار الحکومت کی سڑکوں پر  بوجھ کم پڑے گا اور جام سے بھی نجات ملے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK