Inquilab Logo

اسپتالوں میں میںآتشزدگی کےسبب ٹورینٹ کمپنی کی ڈاکٹروں کواحتیاطی تدابیرسےرہنمائی

Updated: May 01, 2021, 10:29 AM IST | khalid abdul Qayyum | Mumbai

اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو شہر میں بجلی سپلائی کرنے والی فرنچائزی کمپنی ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعہ الیکٹریکل سیفٹی

A scene from a meeting on hospital fires.Picture:Midday
اسپتالوں میں ہونے والی آتشزدگی کے تعلق سے منعقدہ میٹنگ کا ایک منظر۔ تصویر مڈڈے

اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو شہر میں بجلی سپلائی کرنے والی فرنچائزی کمپنی ٹورینٹ پاور کمپنی کے  ذریعہ الیکٹریکل سیفٹی ، آگہی اور احتیاط کے موضوع پر ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کرکے اسپتالوں کو آتشزدگی سے محفوظ رہنے کیلئے مفید مشوروں سے نوازاگیا۔شرکاء نے زور دیا کہ بجلی سے متعلق کسی بھی اصلاح یا تجدید کیلئے لائسنس یافتہ الیکٹریشن سے ہی کام کروائیں۔
 ٹورینٹ کمپنی کے افسران نے شرکاء کو بجلی کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیا۔ اس میں آگ لگنے کی مختلف وجوہات جیسے کہ بجلی کے نیٹ ورک پر زیادہ بوجھ(اوورلوڈنگ) ،منظور بجلی سے زیادہ کااستعمال، الیکٹرل سرکٹ پر غیرمتوازن بوجھ   ودیگر وجوہات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے رہنمائی کی اور بتایا کہ اس طرح کے نقائص اگر اسپتالوں میں ہیں تو وہ کسی حادثے  سےقبل ہی انہیںدرست کروالیں۔نیز کسی لائسنس یافتہ الیکٹریشن سے اسپتال کی وائرنگ کا آڈٹ ضرور کروالیں۔
 میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجیش پوارنے آتشزدگی کے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کرکے شرکاء سے آگ سے متعلقہ ہنگامی صورتحال کیلئے رابطہ نمبر بھی شیئر کئے۔اسسٹنٹ الیکٹریکل انسپکٹر(تھانے )نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹرکی ہدایت کے مطابق جلد ہی سبھی اسپتالوں میں افسران  بجلی کا آڈٹ کریںگے۔ اس دوران انہوں نے اسپتالوں کے منتظمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اسپتال میں بجلی کے متعلق کسی بھی تبدیلی یااصلاح کیلئے لائسنس یافتہالیکٹریشنکے ذریعہ ہی کروائیں۔

hospital Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK