Inquilab Logo

ٹرمپ توہین عدالت کے مجرم، یو میہ ۱۰؍ ہزار ڈالر جرمانہ

Updated: April 27, 2022, 12:58 AM IST | New York

حکم کی تعمیل تک جرمانہ ادا کرنا پڑےگا، ٹیکس رعایت کیلئے دروغ گوئی کی سزا

Former United States President Donald Trump
امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ

:امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے کاروباری معاملات سے متعلق تفتیش کیلئے مطلوبہ اعداد وشمار فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کا  مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ان تفتیش کے پیچھے سیاسی محرکات کار فرما ہیں۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ ٹرمپ نیویارک کی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔   نیویارک کی عدالت نے  پیر کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کے خلاف یہ فیصلہ سنایا۔ ان دستاویزات کے حوالے کرنے میں ناکام رہنے پر توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاجو ان کے کاروباری طور طریقوں کی تفتیش کے سلسلے میں عدالت نے ان سے جمع کرنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک فراہم نہیں کیا ہے۔اس سے قبل اپنے اہم فیصلے میں جج آرتھر اینگورون نے ٹرمپ کو حکم دیا تھا کہ وہ۳۱؍ مارچ تک دستاویزات فراہم کرنے والی درخواست کی تعمیل کریں۔ اب جج نے ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ جس مقررہ تاریخ سے انہوں نے اس حکم کی خلاف ورزی کی ہے اس کے بعد سے وہ یومیہ ۱۰؍ ہزار ڈالر  بطور جرمانہ ادا کریں۔  پیر کو اپنا فیصلہ سنانے سے قبل جج نے کہا کہ ٹرمپ میں جانتا ہوں کہ آپ اپنے کاروبار میں سنجیدگی  کامظاہرہ کرتے ہیں اور میں بھی اپنے کام  میں سنجیدہ ہوں۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹشیا جیمز نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے کاروباری معاملات کی تفتیش میں ان کے دفتر  سے مکمل تعاون کریں۔ اٹارنی جنرل کا دفتر اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ ٹرمپ کے ادارے نے قرضوں کے لین دین اور ٹیکس میں رعایات حاصل کرنے کیلئے اپنے اثاثوں کے تعین میں غلط بیانی سے تو کام نہیں لیا ہے ؟
 ٹرمپ کی وکیلوں میں سے ایک ایلینا حبہ، اس بات پر اصرار کرتی رہی ہیں کہ وہ عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے اب تک کافی کوششیں کر چکی ہیں اور حتیٰ کہ ٹرمپ کے پاس موجود کچھ دستاویزات کے حصول کیلئے وہ فلوریڈا تک کا سفر کر چکی ہیں۔ایلینا حبہ نے اس فیصلے کے رد عمل میں کہا کہ توہین عدالت کا ارتکاب نامناسب اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے تمام دستاویز مرتب کئے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے پیش کرنے کیلئے مزید دستاویز باقی نہیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK