Inquilab Logo

امریکہ میں ڈیموکریٹک کی فتح سے کورونا ویکسین میں تاخیرہوگی : ٹرمپ

Updated: October 18, 2020, 2:42 PM IST | Agency | Washington

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی سے ریاست مشی گن سمیت پورے امریکہ میں کورونا وائرس ( کووڈ-19)  سے حالات  بگڑسکتے ہیں۔ ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا’’ڈیموکریٹ سخت اور غیرسائنٹیفک  لاک ڈاؤن سے ہماری ریکوری  کو ختم کریں گے ، جیسا کہ اس وقت آپ کی ریاستی حکومت کر رہی ہے۔‘‘ صدر کے مطابق ، ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کیس میں تاخیر کریں گے۔

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی سے ریاست مشی گن سمیت پورے امریکہ میں کورونا وائرس ( کووڈ-19)  سے حالات  بگڑسکتے ہیں۔
ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا’’ڈیموکریٹ سخت اور غیرسائنٹیفک  لاک ڈاؤن سے ہماری ریکوری  کو ختم کریں گے ، جیسا کہ اس وقت آپ کی ریاستی حکومت کر رہی ہے۔‘‘
صدر کے مطابق ، ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کیس میں تاخیر کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا ’’ بائیڈن  ملک کو بند کردیں گے  اور کورونا ویکسین معاملہ میں تاخیر کریں گے اور وبا کی مدت طویل کردیں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’  بائیڈن  کی اسکیم مشی گن کو برباد کردے گی ، جبکہ میری اسکیم اس ریاست کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور مضوط بنائے گی۔
 ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ڈیمو کریٹ حریف جو بائیڈن کا منصوبہ مشی گن میں زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو لانے ،انہیں امریکیوں کے پیسوں کے بل پر مفت ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے  اور دیگر فائدے دینے کے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK