Inquilab Logo

آرمینیا - آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے: ٹرمپ

Updated: September 28, 2020, 11:49 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نگورنو قاراباخ خطے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے تمام کوششیں کی جائیں گی اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا’’تنازع  پر ہماری نظر ہے۔ اس خطے کے بہت سارے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ ہم اس تشدد کو روکنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

Azerbaijani President Ilham Aliyev - PIC : PTI
آذربائیجان کے صدر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نگورنو قاراباخ خطے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے تمام کوششیں کی جائیں گی اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔
ٹرمپ نے اتوار کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا’’تنازع  پر ہماری نظر ہے۔ اس خطے کے بہت سارے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ ہم اس تشدد کو روکنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ ‘‘
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آرمینیا اور آذربائیجان سے فوری طور پر نگورنو قاراباخ خطہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس تنازع اور  حالات  میں کسی تیسرے فریق کی شمولیت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور حالات اس سے بھی بدتر ہوسکتے ہیں ۔ ترکی نے آذربائیجان سے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ او ایس سی ای منسک گروپ کے ساتھ تعاون کریں اور جلد سے جلد مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ۔ اقوام متحدہ سمیت متعدد دیگر تنظیموں نے بھی دونوں ممالک سے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK