Inquilab Logo

لاکھوں امریکیوں کی معاشی امداد کیلئے حکم نامے پرٹرمپ کے دستخط

Updated: August 10, 2020, 8:23 AM IST | Agency | Washington

کووڈ۱۹؍سے متاثرہ افراد کیلئے ٹیکس میں کٹوتی اور لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائےگا،دیگر کام بھی شامل

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

صدرٹرمپ نےکورونا وائرس کی وبا کے دوران لاکھوں امریکیوں کیلئےمعاشی امداد کی فراہمی کی غرض سے سنیچرکےروز ایک انتظامی حکم نامے اور ۳؍یاداشتوں پر دستخط کیے۔بیڈ منسٹر، نیوجرسی میں واقع اپنے گالف کورس میںایک نیوز کانفرنس میںاس تعلق سے اعلان کیا۔
 صدر ٹرمپ نےکانگرس کےڈیموکریٹ اراکین پر الزام لگایا کہ انہوں نے کووڈ۱۹؍کی وبا سے غیر متعلقہ اشیا امدادی بل میں شامل کی ہیں۔جمعہ کے روز ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹ کے اقلیتی لیڈرچک شومرنےکورونا وائرس کے امدادی پیکیج کے لیے اپنے مجوزہ۳ء۴؍ٹریلین ڈالرکے پیکیج میں اس صورت میں لگ بھگ ایک تہائی کمی کی پیش کش کی کہ اگر ری پبلیکنز اپنی ایک ٹریلین ڈالر کی متبادل پیش کش کو بڑھانے پر متفق ہو جائیں۔لیکن وائٹ ہاؤس کے مذاکرات کاروں اور وزیر خزانہ منوچن اور چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے اس پیش کش کو مسترد کر دیا۔ ری پبلیکن سینٹرز کسی بھی ایسے اقتصادی پیکیج میں دلچسپی نہیں رکھتے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس کی آخری حد۲؍ٹریلین ڈالرہے۔سوشل سروس کے اداروں نے انتباہ دیا تھا کہ بے روزگاروں کیلئےاضافی فنڈز کے فقدان کے نتیجے میں لاکھوںامریکیوں کو خوراک کی قلت اور گھروں سے بے دخلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK