Inquilab Logo

ٹرمپ کی پھر فیڈرل فورس تعینات کرنے کی دھمکی، ریاستی گورنروں کی مخالفت

Updated: July 24, 2020, 10:28 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر نے پر تشدد مظاہروں کے خلاف اپنی مہم کو ’ آپریشن لیجنڈ ‘ کا نام دیا، ملک میں جاری مظاہروںکو ’جرم ‘ قرارد یا، انہیں روکنے پر زور

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نسلی امتیاز کے خلاف ملک میں جاری پرتشدد احتجاج روکنے اور `امن و امان قائم کرنے کیلئے `’آپریشن لیجنڈ‘ کو کئی شہروں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔وہائٹ ہاؤس میں بدھ کو بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ پرتشدد احتجاج کو روکنے کیلئے فیڈرل فورس کو متاثرہ ریاستوں میں تعینات کریں گے۔اس  موقع پر اٹارنی جنرل ولیم بر بھی موجود تھے اور انہوں نے صحافیوں کو اس آپریشن پر عمل درآمد سے متعلق آگاہ کیا۔
 امریکہ میں ان دنوں نسلی امتیاز کے خلاف اُن ریاستوں میں احتجاج ہو رہا ہے جن میں سے بیشتر کے گورنرز کا تعلق اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹ  سے ہے۔  ٹرمپ احتجاج کے اس سلسلے کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔بریفنگ کے دوران  ٹرمپ نے ان  مظاہروں کو `جرم قرار دیا اور کہا کہ وہ امریکہ کے شہریوں کو ان `جرائم سے نجات دلانے کیلئے فیڈرل فورس کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ خونریزی ختم ہونی چاہئے اور اسے ختم ہونا پڑے گا۔امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق `آپریشن لیجنڈ کے تحت فیڈرل فورس کو مقامی پولیس کی معاونت کیلئے تعینات کیا جائے گا جو پرتشدد جرائم کی سرکوبی کریں گی۔شکاگو شہر کے ڈیموکریٹ میئر لوری فائٹ فٹ اور نیو میکسیکو کے ڈیموکریٹ گورنر مچل لوجان کرشم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی انتظامی حدود میں  فیڈرل فورس کو ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی طرز کے کریک ڈاؤن کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ پورٹ لینڈ میںفیڈرل فورس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔شکاگو کے میئر اور نیو میکسیکو کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کریک ڈاؤن طرز کے کسی بھی ایکشن کی صورت میں وہ فیڈرل فورس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
  ٹرمپ کے مطابق نیو یارک، شکاگو، فلاڈلفیا، ڈیٹرائٹ، بالٹی مور اور کیلی فورنیا کا شہر آکلینڈ وہ مقامات ہیں جہاں فیڈرل فوس بھیجی جائے گی۔  شکاگو کے میئر لوری فائٹ فٹ کا کہنا ہے کہ ’’ ہمیں فیڈرل فورس کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نامعلوم اہلکاروں اورفیڈڑل یجنٹوں کی موجودگی نہیں چاہتے۔ احتجاج کو روکنے کا یہ وہی طریقہ ہے جو اس سے قبل پورٹ لینڈ میں اپنایا گیا تھا۔‘‘تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام میں مدد کیلئے ہم شگا کو کے میئر کی درخواست کا انتظار کر رہے ہیں اور دیگر شہروں کے میئر اور ریاستوں کے گورنر بھی حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عظیم طاقت ور فورس کے ساتھ امن و امان کے قیام کی غرض سے شہروں میں جانے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK