Inquilab Logo

تیونس: صدر سعید کی ’آمرانہ حکومت‘ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

Updated: May 17, 2022, 8:30 AM IST | Tunisia

مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت سے احتجاج کیا گیا،’’ہم فتح حاصل کریں گے‘‘ اور’’ہم متحد ہیں، منقسم نہیں ہوں گے‘‘ جیسے نعرے لگائے

Large numbers of protesters can be seen protesting
کثیر تعداد میں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

:یہاں اتوار کے روز ہزاروں افراد نےصدرقیس سعیدکے اقتدار پر قبضہ کے خلاف اورجمہوریت کی واپسی کا مطالبہ کرنے کیلئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوںکےحامی شامل تھے۔نیشنل سالویشن فرنٹ نامی اتحادکے تحت مظاہرین دارالحکومت تیونس کے بورجوئیبا ایونیو پر جمع ہوئے، جو مظاہروں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ احتجاج کے دوران کئی طرح کے نعرےبلند کیے گئے مثلاً،’’ہم فتح حاصل کریں گے‘‘ اور’’ہم متحد ہیں، منقسم نہیں ہوں گے۔‘‘
 گرچہ احتجاج سےپتہ چلتا ہے کہ عوام میں صدر کی مخالفت میں اضافہ ہو رہاہے، تاہم اس میں شرکاء کی تعداد توقع سےکم تھی۔ مظاہرین میں شامل بعض افراد نعرہ لگا رہے تھے ’’ہم آئین کا احترام اور جمہوریت کی واپسی چاہتے ہیں۔‘‘
صدر مخالف وسیع اتحاد
 صدر قیس سعید نے گزشتہ برس جولائی میں اچانک ملک کی پارلیمنٹ کو معطل اور حکومت کو برطرف کر دیاتھا۔ پھر اس کے بعد اپنے خود کے حکم ناموں کے ذریعے اقتدارپر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ساتھ ہی تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔وہ بارہا ان الزامات کو مسترد کرتے رہےہیں کہ یہ کوئی بغاوت تھی اور اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ ریفرنڈم کے ذریعے آئین کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ برسوں کے سیاسی طور پر مفلوج نظام اور معاشی جمود کی وجہ سے اس طرح کا اقدام بہت ضروری ہے۔صدر قیس سعید کے خلاف نئے اتحاد میں اسلام پسندجماعت النہضہ سمیت ۵؍سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔اس میں اب سول سوسائٹی گروپس اور آزاد سیاسی شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔اتوار کو ہی ملک کےسابق آمر زین العابدین بن علی کےحامیوں کی طرف سے بھی ایک الگ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ زین العابدین بن علی کو ایک دہائی قبل عرب بہار کے دوران معزول کر دیا گیا تھا۔چونکہ بہت سےلوگ موجودہ سیاسی نظام پر صدر کی تنقید سے اتفاق کرتےہیں، اس لیے قیس سعید کو اب بھی کچھ حمایت حاصل ہے، تاہم ایک ہفتہ قبل ان کے حق میں منعقد ہونے والے مظاہرے میں بہت ہی کم لوگ شریک ہوئے تھے۔

Tunisia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK