Inquilab Logo

ترکی اور ایران دوسروں کے معاملات میں مداخلت بند کریں

Updated: November 28, 2020, 10:50 AM IST | Agency | Dubai

یواے ای کے وزیر انور قرقاش کے مطابق یہ دونوں ممالک عرب دنیا کا احترام کریں وہ ان کا احترام کرے گی

Anwar Gargash. Picture :INN
انور قرقاش ۔ تصویر:آئی این این

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ خطے میں دیگر کے ممالک کے امور میں مداخلت سے گریز کرے۔ انہوں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ’’ ترکی اور ایران کیلئے امارات کا پیغام واضح ہے کہ وہ عرب دنیا کا احترام کریں ، وہ آپ کا احترام کرے گی۔‘‘اسی طرح قرقاش کے نزدیک ترکی پر لازم ہے کہ وہ دیگر ممالک کے معاملات میں  مداخلت بند کر دے۔ قرقاش کا اشارہ لیبیا کی جانب تھا جہاں ترکی پر الزام ہے کہ وہ وہاں ہتھیار اور جنگجو پہنچا رہا ہے۔
  اماراتی وزیر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ معاہدہ ابراہیم‘ ایک اہم تبدیلی ہے۔ اس سے قبل امور میں چھوٹے اقدامات کے ذریعے پیش رفت ہو رہی تھی۔ قرقاش نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی موجودگی سے قطع نظر اس معاہدے کو طے پانا ہی تھا۔ البتہ یہ سال اگر نہ ہوتا زیادہ تاخیر ہوجاتی۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قرقاش کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ امارات یا کسی دوسرے ملک کے ہاتھ میں نہیں ہے ، اس لئے کہ اس کا تعلق خصوصی طور پر  فلسطینیوں کے فیصلے سے  ہے۔ ان کے مطابق  اگرچہ فلسطینی امور دشوار ہیں تاہم منطقی بات ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر موجود ہوں۔ قرقاش کے مطابق امارات سمیت عرب ممالک کسی بھی سیاسی حل تک پہنچنے میں فلسطینیوں کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہونے  کے بعد سے فریقین نے کئی اقتصادی اور تجارتی مفاہمتوں پر اتفاق کیا ہے۔ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ۱۳؍ اگست کو فون پر یہ معاہدہ طے کیا تھا  اور ۱۵؍ ستمبر کواس پر دستخط ہوئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK