Inquilab Logo

ترک شہریوں کو عراق کا پیشگی ویزہ لینا ضروری

Updated: August 05, 2020, 10:22 AM IST | Agency | Baghdad

عراقی حکومت نے ترکی کے شہریوں کیلئے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا ہے جس کے تحت انقرہ حکومت نے عراقی شہریوں کے لئے پیشگی ویزے کی شرط لازم کر دی ہے۔

Iraq Airport - Pic : INN
عراق ایئر پورٹ ۔ تصویر : آئی این این

عراقی  حکومت نے ترکی کے شہریوں کیلئے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا ہے جس کے تحت انقرہ حکومت نے عراقی شہریوں کے لئے پیشگی ویزے کی شرط لازم کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق عراق سفارتی راستوں کے ذریعے ترکی کے ساتھ تعلقات بنانے کی کوشش میں ہے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان۲۰۰۹ء میں دستخط کئے گئے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع ہو جائے۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوں کے شہری زمینی اور فضائی گزر گاہوں پر پہنچنے پر مفت ویزا حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
 عراق کے تازہ ترین فیصلے کے جواب میں ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے سبب دونوں جانب ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔دو  روز قبل عراقی حکام نے کورونا  کے  معاملات میں اضافے کے بعد ترکی اور عراق کے درمیان پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔عراقی سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے ۲؍ اگست کو ٹویٹ کے ذریعے مسافروں پر واضح کیا تھا کہ ترکی کی سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے ترک وزارت صحت کی ہدایت پر عراق کیلئے دو طرفہ پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ معطلی یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔اس سے قبل عراقی سول ایوی ایشن اتھاریٹی نے ۲۳؍ جولائی کو بغداد کے ہوائی اڈے پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کیلئے شیڈول کی فضائی پروازین بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ فیصلہ عراق میں صحت و سلامتی سے متعلق سپریم کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے عراقی ہوائی اڈوں پر احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی کو لازمی قرار دیا تھا۔

iraq turkey Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK