Inquilab Logo

دنیا کی کئی اہم ترین شخصیات کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک

Updated: July 17, 2020, 9:56 AM IST | Agency | Washington

بارک اوبامہ، جو بائیڈن اور بل گیٹس سمیت کئی اہم ناموںسے کروڑوں ڈالر کی جعلسازی، ہیکرس نےلوگوں کو رقم دوگنی کرنے کا لالچ دے کر ایک موٹی قم حاصل کرلی۔ غیر معمولی واقعے کے بعد سوشل میڈیا کی دنیا میں کھلبلی، شیئر مارکیٹ میں بھی افراتفری، ٹویٹر کے شیئروں کےدام میں ۴؍ فیصد کی گراوٹ،

Bill Gates - Pic : INN
بل گیٹس ۔ تصویر : آئی این این

سوشل میڈیا پر  ایک  سنسنی خیز جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں
 ہیکرس نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بارک اوبامہ، جوبائیڈن کے علاوہ بل گیٹس،اور ایلن مسک  جیسے کاروباریوں سمیت کئی اہم شخصیات کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا  اور اس کے ذریعے کروڑوں ڈالر کی جعلسازی کی۔ حتیٰ کہ ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ کو بھی  ہیک کرلیا گیا اور عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لئے گئے۔
 ٹویٹر پر اس وقت افراتفری  پھیل گئی جب امریکہ کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لئے گئے، ہیکرس نے بل گیٹس، ایلن مسک، امیزون کے بانی جیف بیزوز، حو بائیڈن، کانیے ویسٹ اور سابق امریکی صدر بارک اوبامہ  کے علاوہ ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا اور بٹ کوائن کے ذریعے رقم کمائی۔ یہ فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی ۔ ان کے علاوہ ریپر کین ویسٹ، اوبر اور ایپ کے کارپوریٹ اکاؤنٹ بھی ہیک ہوئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرس نے بٹ کوائن خریدنے کا پیغام بھیجا تھا۔
 ہیکرس نے ان تمام لوگوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام دیا کہ جو مجھے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا، میں اس کو دوگنا کرکے واپس دوں گا۔ہیکر س نے بٹ کوائن ایڈرس کریپٹو فار لائف نامی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی ڈیمانڈ کی تھی اور جتنی دیر یہ اکاؤنٹ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم منتقل کر دی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اکاؤنٹ ٹویٹر پر رجسٹرڈ تھا اور اس کے کروڑوں فالوور تھے۔
  ہیکرس کے اس حملے کے بعد ٹویٹر انتظامیہ حرکت میں آگیا اور ہیکرس کے ٹویٹ کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا، ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی ایک شخص کی طرف سے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ موجودہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں معروف افراد اور کمپنیوں کے اکاؤنٹ کو ایک ساتھ اور بڑے پیمانے پر ہیک کیا گیا ہے۔
 فوری طور پر  یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس جعلسازی  کا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا یا  اس کے پیچھے کوئی ابھی سازش تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔
 اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹویٹر  کے  شیئر میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ایک اِی میل  کے ذریعے ٹویٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرس نے کمپنی کے بعض ملازمین کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی تھی جس کے بعد وہ کمپنی کے انٹرنل سسٹم تک پہنچ گئے تھے۔ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاؤنٹ سے کی جانے والے چند ٹویٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاؤنٹ پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔
 ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں `کرپٹو کرنسی سے متعلق ٹویٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹویٹ سامنے آیا۔بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ٹیسلا بیان دینے کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
  واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی میڈیا میں یہ خبر آئی تھی نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کروڑوں ڈالر کا کھیل ہونے والا  ہے۔  بہت ممکن ہے کہ اس طرح سے الیکشن   میں استعمال ہونے والی بلیک منی کا انتظام کیا جا رہا ہو یا پھر یہ ان کمپنیوں کی شبیہ خبراب کرنے کی کوئی سازش  ہو۔ سردست  ان ہیکرس کا یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے جنہوں نے اتنی بڑی جعلسازی کی ہے۔     نہ ہی ان کے ذریعے حاصل کی گئی رقومات  کو واپس لینے کیلئے اقدامات کے تعلق سے کوئی اطلاع دی گئی ہے۔ 
  البتہ اس واقعے  کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والوں میں کھلبلی مچی  ہوئی ہے۔ جب اتنی اہم شخصیات کے ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہو سکتے ہیں تو عام آدمی کے اکائونٹ کیسے محفوظ رہیں گے۔    فی الحال اس پر ٹویٹر کی طرف سے جاری ہونے والی تفصیلات کا انتظار ہے اور پولیس کی تفتیش    سے کیا حاصل ہوتا ہے  یہ بھی دیکھنے والی بات ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK