Inquilab Logo

یواے ای :اتحاد ایئرویز کا اسرائیل کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

Updated: November 18, 2020, 11:29 AM IST | Agency | Abu Dhabi

اتحاد ایوی ایشن گروپ نے اس آغاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار د دیتے کہا کہ اس سے دونوں ممالک اورخطے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا

Etihad Airways - Pic : INN
اتحاد ایئرویز ۔ تصویر : آئی این این

’یو اے ای‘ کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے آئندہ موسم بہار میں اسرائیل  کیلئے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔’اے ایف پی‘ کے مطابق ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان اتحاد ایئرویز کی یہ پروازیں ۲۸؍ مارچ سے شروع ہوں گی۔اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف آپریٹنگ افسر محمد البلوقی نے طے شدہ پروازوں کے آغاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ فضائی سروس کے آغاز سے ابوظہبی کو مرکزی حیثیت ملے گی جہاں سے اسرائیلی چین،  ہندوستان اور آسٹریلیا کا سفر کرسکیں گے۔
 قابلِ غور ہے کہ اتحاد ایئرویز کی جانب سے مذکورہ اعلان دبئی کی فضائی کمپنی  ’ فلائی دبئی‘ کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ کمپنی  بھی رواں ماہ کے آخر میں تل ابیب کیلئےبراہ راست پروازیں شروع کر نے کا اعلان کرچکی ہے۔
  واضح رہے کہ  دبئی  نے اگست میں اسرائیل تعلقات استوار کرنے  کا اعلان کیا تھا اور اس کے تحت دونوں ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ  امریکی  عہدیداروں نے بھی دونوں ممالک کے  دورے کئے تھے۔ سرائیل کےے وزیر اعظم  بنجامن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی  تھی ور  اسے `امن  کا سنہری اقدام قرار دیا تھا۔ نیتن یاہو کا کہنا  تھا کہ امن معاہدے سے دونوں ممالک کو بہت فائدہ ہوگا اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کے فری زون علاقوں سے درآمد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے(متحدہ عرب امارات میں فری زون وہ علاقے ہیں جہاں غیر ملکی کمپنیاں آسان قواعد کے ساتھ کام کر سکتی ہیں اور جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کے مکمل مالکانہ حق لینے کی اجازت ہے)۔معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن  کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے  نیتن یاہو نے  دعویٰ کیا تھا  کہ یہ معاہدہ فلسطین کے عوام کے ساتھ امن کی سرزمین ہموار کرے گا۔وہیںدوسری جانب فلسطینیوں نے اس قدام اور معاہدے کی شدید مذمت تھی ۔ان کا موقف رہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کو ایک آزاد مملکت نہیں مل جاتی تب تک عرب ممالک متحد ہو کر اسرائیل کو تسلیم نہ کریں ۔
  دبئی کے بعدبحرین نے بھی ۱۵؍ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے  کیلئے یو اے ای کے ساتھ مل کر معاہدے پر دستخط  کئے تھے۔متحدہ ان دونوں ممالک  سے معاہدوں کو  ٹرمپ انتظامیہ اور نیتن یاہو  اپنی سفارتی فتح کے طور پر دیکھ ر ہے ہیں۔
 متحدہ عرب امارات اور بحرین وہ تیسرے اور چوتھے عرب ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم  کئے ہیں ۔ اس سے قبل مصر اور اردن نے بھی ۱۹۷۹ءور۱۹۹۴ء میں اسرائیل  کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK