Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک میں ہوٹلوں پر پردہ ڈالنے کی پابندی ختم

Updated: April 13, 2021, 7:08 AM IST | Agency | Riyadh/Dubai

دنیا بھر میںمنگل یا بدھ سے رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو نے جا رہا ہے لیکن عالم عرب سے ۲؍ اہم اور حیران کن خبریں موصول ہوئی ہیں۔ جہاں ایک طرف متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر دن کے وقت پردے ڈالنےکی روایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں سعودی عرب میں اس سال تراویح کی رکعتوں میں تخفیف کرکے ۲۰؍ کے بجائے ۱۰؍ رکعتیں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

    دنیا بھر میںمنگل  یا بدھ سے رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو نے جا رہا ہے لیکن  عالم عرب سے ۲؍ اہم اور حیران کن خبریں موصول ہوئی ہیں۔  جہاں ایک طرف متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر دن کے وقت پردے ڈالنےکی  روایت ختم کرنے  کا اعلان کیا ہے وہیں سعودی عرب میں  اس  سال تراویح کی  رکعتوں میں تخفیف کرکے ۲۰؍ کے بجائے ۱۰؍ رکعتیں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔   اس کی اطلاع ایک  امریکی نیوز ایجنسی کے علاوہ  خود امارات کی ایک نیوز ایجنسی نے بھی دی ہے کہ امارات کے سٹی اسیٹیٹ کے محکمۂ اقتصادی ترقی نے  اتوار کو یہ اعلان کیا ہے کہ اب  رمضان المبارک کے دوران دن کے وقت ہوٹلوں کو بغیر کوئی پردہ  یا رکاوٹ لگائے گاہکوں کو کھانا  فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال تک ہر رمضان سے قبل یہاں باقاعدہ سرکاری  ہدایت جاری ہوتی تھی کہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں دن کے وقت پردے لگائے جائیں تاکہ روزہ داروں کی دل آزاری نہ ہو۔ اب اس نئے حکم نامے کے تحت ہوٹلوں کو رمضان المبارک  میں اپنے گاہکوں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے خصوصی اجازت لینی کی بھی ضرورت نہیں ہے جو کہ اس سے پہلے لازمی ہوا کرتی تھی۔   یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات  کا شمار اہم سیاحتی مقامات میں بھی ہوتا  ہے  اور یہاں مختلف خطوں سے سیاح آتے ہیں۔ لیکن رمضان المبارک  میں  پابندیوں کے باعث  سیاحوں کی آمد کم ہو جاتی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ حکم نامہ  رمضان المبارک میں بھی سیاحت کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ ہندوستان سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جہاں اسلامی نظام حکومت نہیں ہے لیکن یہاں مسلم علاقوں میں ہوٹل مالکین خود ہی رمضان کے احترام  میں  ہوٹلوں پر پردہ باندھ لیتے ہیں۔ 
  سعودی عرب میں تراویح کی  رکعتوں میں تخفیف
  ادھر سعودی عرب میں  ولی عہد محمد بن سلمان نے حکم جاری کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین  میں تراویح کی ۲۰؍ رکعتوں کے بجائے  ۱۰؍ رکعتیں ہی پڑھائی جائیں۔  حالانکہ سعودی گزٹ نے اس کی اطلاع بہت پہلے دیدی تھی لیکن اب  اس ویب سائٹ نے باقاعدہ حرمین  شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمٰن  السدیس   کے حوالے سے خبر دی  ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  تراویح کی ۲۰؍ کے بجائے ۱۰؍ رکعتیں ادا کی جائیں گی وہ بھی پوری احتیاطی وتدابیر کے ساتھ۔  یاد رہے کہ ان دونوں مقدس مقامات پر   حکام نے عوام کو عمرہ کرنے اور عبادت کرنے کی اجازت دی ہے لیکن   اعتکاف کرنے اور افطار کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK