Inquilab Logo

آج اُدھو ٹھاکرے کی وزیراعظم سے ملاقات

Updated: June 08, 2021, 8:14 AM IST | Mumbai

مراٹھا اور او بی سی ریزرویشن نیز تاؤتے متاثرین کی ریلیف پر گفتگو کریں گے

Chief Minister Uddhav Thackeray Photo Midday
وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے تصور مڈڈے

اٹھا ریزرویشن  کے سپریم کورٹ سے خارج کئے جانے کے بعد مہاراشٹر میں  بی جےپی کی جانب سے اسے سیاسی موضوع بنانے کے اندیشوں کے بیچ وزیراعلیٰ  اُدھو ٹھاکرے منگل کو ایک وفد کے ساتھ  وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں  گے۔ اس کی تصدیق ریاستی وزیرداخلہ  اور کانگریس لیڈر  دلیپ ولسے پاٹل نے کی ہے۔ 
 ریاستی  وزیر داخلہ نےبتایا ہے کہ  وزیراعلیٰ     کے وفد میں  نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار بھی شامل ہوں گے۔ وہ وزیراعظم  پر مراٹھا ریزرویشن اور او بی سی ریزرویشن  کےموضوع پر گفتگو کریں گے۔ اس  کے ساتھ ہی سمندری طوفان تاؤتے  کےمتاثرین کے ریلیف کاموں پر بھی بات چیت  بھی اس ملاقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 
 واضح رہے کہ ایک طرف  جہاں  بی جےپی     کی مہاراشٹر اکائی مراٹھا ریزرویشن  کے موضوع پر اُدھو ٹھاکرے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہی ہے تووہیں دوسری جانب وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے  گیند وزیراعظم مودی کے پالے میں پھینک دینے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔ انہوں  نےمراٹھا ریزرویشن کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ  وزیراعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ   وہ مراٹھا سماج کو مہاراشٹر میں ’’سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقہ‘‘ (ایس ای بی  سی )قراردینے کا اقدام کریں  تاکہ اسے تعلیمی اداروں میں  ۱۲؍ فیصد اور روزگار میں ۱۳؍ فیصد ریزرویشن مل سکے۔  یاد رہے کہ مہاراشٹر حکومت نےمراٹھا سماج کو جو ریزویشن دیا ہے اسے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے ’’غیر آئینی ‘‘ قرار دے دیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK