Inquilab Logo

الہاس نگر: کووڈ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروںکو دھر م شالہ نے باہر نکال دیا

Updated: November 25, 2020, 6:27 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Ulhasnagar

کارپوریشن کی غفلت کی قیمت سرکاری کووڈ اسپتال میں خدمت انجام دینے والے ڈاکٹروں کو چکانی پڑی ، کارپوریشن نے دھرم شالہ کاکرایہ ادا نہیںکیا جہاںڈاکٹر ٹھہرے تھے

Dharamshala
ڈاکٹروں کو دھرم شالہ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے

یہاں ایک سر کاری کووِ ڈ اسپتال میں اپنی صحت کی پروا  کئے بغیر مر یضوں کا علاج کر نے والے ڈاکٹروں کو دھرم داس دربار نامی دھرم شالہ نے رات کے وقت باہر نکال دیا۔ اس معاملے میں دھر م شالہ انتظامیہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ نے کئی مہینوں سے کر ایہ ادا نہیں کیا تھا اس لئے مجبوراً ڈاکٹروں کو کمرے خالی کر نے کی ہدایت دی گئی۔ وہیں مقامی کارپوریٹر نے دھرم شالہ کی انسانیت سوز حر کت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
 گزشتہ ۸؍ ماہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر کووڈ اسپتال میں مر یضوں کی خد مت پر مامور ۱۲؍ ڈاکٹروں جن میں۸؍ خواتین اور ۴؍ مرد شامل ہیں، انہیں ۲۳؍ نومبر کی رات ۱۰؍ بجے دھرم داس در بار نامی دھر م شالہ کے انتظامیہ نے سامان سمیت باہر نکال دیا۔ بالآخر ۴؍ گھنٹے تک دھر م شالہ کے باہر کھڑے ڈاکٹروں کو مقامی کارپوریٹر کی مدد سے ڈربی اور سنگم ہوٹل میں پناہ دی گئی۔
 سابق میونسپل کمشنر سدھاکر دیشمکھ نے عارضی کووِ ڈ اسپتال میں کام کر نے والے ۱۲؍ ڈاکٹروں کی رہائش کا انتظام دھرم داس دربار میں کیا تھا۔ سبھی ڈاکٹر ۱۰؍ ایئر کنڈیشن کمروں میں ۶۰۰؍ روپے ماہانہ کرایہ کے عوض ٹھہرائے گئے تھے۔ شروعات میں الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے ۲؍ ماہ کا کرایہ وقت پر ادا کیا تاہم گزشتہ ۶؍ مہینے کا کرایہ ادا نہیں کر نے سے دھرم شالہ انتظامیہ مالی پریشانی کا شکار ہو گیا ہے۔ مقامی کارپوریٹر ارون آشان نے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ مالیات سے رابطہ قائم کر کے دھر م شالہ کو بقایا بل ادا کر نے کی در خواست کی مگر کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہو سکا۔ بالآخر دھرم داس در بار انتظامیہ نے مالی پر یشان سے تنگ آکر ڈاکٹروں کو کمرے خالی کر نے کا حکم دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میئر لیلا بائی آشان نے دھر م شالہ سے باہر نکالے گئے ڈاکٹروں کے رہنے کا دوسرے ہوٹلوںمیں انتظام کیا نیز دھر م داس در بار انتظامیہ کی بھی سرزنش بھی کی۔دوسری جانب میونسپل انتظامیہ نے واٹر ٹیکس ادا نہیں کر نے کی وجہ سے دھر م شالہ کے پینے کے پانی کی پائپ لائن کاٹ دی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK