Inquilab Logo

ادھو ٹھاکرے سرکار این پی آر کو بھی نافذ نہ کر نے کا اعلان کرے

Updated: February 08, 2020, 11:35 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکر ے سر کار اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی حقیقتاً ہمدرد اور بہی خواہ ہے تو اسے اعلان کر نا چاہے کہ وہ ریاست میں این آرسی اوراین پی آردونوں نافذ نہیں کرے گی۔

 عمرخالد جوشیلے انداز میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب
عمرخالد جوشیلے انداز میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

 کلیان : ’’ مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکر ے سر کار اقلیتوں  خصوصاً مسلمانوں کی حقیقتاً ہمدرد اور بہی خواہ ہے تو اسے اعلان کر نا چاہے کہ وہ ریاست میں این آرسی  اور این پی آر دونوں نافذ نہیں کر ے گی۔‘‘  ان خیالات کا اظہارجے این یو  کے سابق طالب علم عمر خالد نے کلیان کے ’شاہین باغ‘ احتجاج میں کیا۔ واضح رہے کہ عمر خالد کی تقر یر سننے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ کے ڈی ایم سی گراؤنڈ پر جمع ہو ئے تھے لیکن ٹریفک جام کے سبب عمر خالد کافی دیر سے مظاہرہ گاہ پہنچے ۔ اس دوران انہوں نے مائک سے تقریباً ۲۶؍ منٹ تقریر کی اور رات ۱۰؍ بجے کے بعدبغیر مائک کے خواتین کے در میان پہنچ کر اپنی تقریر کو مکمل کیا۔
 جوشیلے اندازمیں تقریرکیلئے مشہور عمر خالد نے مودی سر کار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر یت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کر کے مودی سر کار نے ہندوستان کے آئین کی توہین اور ملک کے عوام کو مذہب کے خانوں میں تقسیم کر نے کی مذموم حر کت کی ہے۔ انہوںنے مظاہرہ گاہ میں موجود لوگوں سے کہا کہ پورے ملک میں جاری خواتین کے احتجاج سے مودی سر کار ڈر گئی ہے اس لئے اس لئے این  آرسی کو نافذ نہیں کر نے کی بات کہہ رہی ہے لیکن سر کار کی نیک صاف نہیں ہے اور وہ اب این پی آر کے ذریعہ اپنے مقصد کو پانا چاہتی ہے اس لئے جب تک این پی آر کو منسوخ نہ کر نے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔‘‘ عمر خالد نے مہاراشٹر کی ٹھاکرے سر کار کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’’ جس طر ح وزیراعلیٰ ادھوٹھاکر ے نے ۲؍ بار این  آر سی کو مہاراشٹر میںنافذ نہیں کر نے کا اعلان کیا ہے اُسی طر ح این پی آر کو بھی نافذ نہ کر نے کا اعلان کر یں تا کہ مسلمانوں کے دل سے ڈر وخوف دور ہو جائے۔‘‘
 اس موقع پر عمر خالد نے خواتین سے کہا کہ اگر اپر یل میں این پی آر کیلئے سر کاری افسران آپ کے گھر آئیں تب بھی آپ انہیں کسی طر ح کی معلومات نہیں دیں ۔
خاتون مظاہرین کی تھانے ضلع کے نگراں وزیر سے ملاقات 
  گزشتہ روز  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے کلیان کے ہنگامی دورے پر آئے تھے ۔اُن کے ہمراہ تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شند ے بھی تھے۔ اس موقع پر کلیان کے شاہین باغ میں شریک خواتین کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے سے ملاقات کر نے کی کوشش کی لیکن وہ کسی وجہ سے جلد روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں خواتین نے ایکناتھ شند ے سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ ڈی سی پی زون ۳؍ نے گووند واڑی میں  خواتین کو احتجاج کر نے سے منع کردیا ہے اور بجلی بھی منقطع کردی ہے نیز وزیر  ہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کے رات ۱۰؍ بجے کے بعد مائک پر تقریر کر نے کی پاداش میں احتجاج کے منتظمین کے خلاف کیس بھی درج کر لیا ہے۔ اس پر  ایکناتھ شند ے نے خواتین کو یقین دلایا کہ گووند واڑی میں واقع کے ڈی ایم سی گراؤنڈ میں دھر نے کی اجازت دینے کا حکم ڈی سی پی کو دیا جائے گا۔ 
 اس یقین دہانی کے بعد وفد میں شامل خواتین کی آنکھوں سے خوشی سے آنسوں چھلک پڑے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK