Inquilab Logo

اقوام متحدہ نے بیروت دھماکے کی آزادانہ جانچ پر زور دیا، مزید لاشیں برآمد

Updated: August 08, 2020, 4:04 AM IST | Beirut

مہلوکین کی تعداد ۱۵۰؍ ہوگئی، مختلف ممالک کی بچاؤ ٹیمیں ملبے میں زندگیوں  کی تلاش میں مصروف۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بیروت میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں   کے تعلق سے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن نے آزادانہ جانچ کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابدہی طے کرنے کے متاثرین کے مطالبے پر توجہ دی جانی چاہئے۔اس بیچ بیروت میں بچاؤ کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا جس کے دوران مختلف ممالک کی ٹیمیں   ملبے میں  زندگیاں  تلاش کرتی رہیں ۔اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے ترجمان روپیٹ کولوائل نے عالمی براداری سے لبنان کے تعاون کی اپیل کی ہے۔ 
مزید ۳؍ لاشیں  برآمد
  جمعہ کو ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ملبے سے مزید ۳؍ لاشیں  برآمد ہونے کے بعد بیروت میں   منگل کو ہونےوالے ہلاکت خیز دھماکے کے مہلوکین کی سرکاری تعداد ۱۴۹؍ ہوگئی ہے۔ دوسری طرف مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ مہلوکین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ پورے بیروت شہر اوراس کے اطراف کے علاقوں  کو ہلاکر رکھ دینے والے اس دھماکے میں ہزاروں   افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوگئےہیں ۔ 
مختلف ممالک کی ٹیمیں  بچاؤ کام میں  مصروف
  بیروت دھماکے کے بعد سے یہاں  بچاؤ اور لاشوں  کی تلاش کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے جس کیلئے مختلف ممالک نے اپنی ٹیمیں  روانہ کی ہیں ۔ اس بیچ جمعرات اور جمعہ کے دوران ایک ۲۳؍ سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ بیروت شہر کی ایک تہائی آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK