Inquilab Logo

مودی کی سالگرہ پر ’بیروزگاری د یوس‘ منایاگیا

Updated: September 18, 2022, 10:35 AM IST | new Delhi

جگہ جگہ مظاہروں کا اہتمام، سوشل میڈیا پر بھی بی جےپی کیلئے مقابلہ مشکل ہوگیا

Congress celebrates Unemployment Day in Haryana.
ہریانہ میں کانگریس بیروزگاری دیوس مناتے ہوئے۔

وزیراعظم مودی  کے  ۷۲؍ ویں  یوم پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں  بی جےپی نے ملک بھر میں جشن منایا وہیں  اپوزیشن   نے  اسے گزشتہ سال کی طرح ا س  سال بھی ’بیروزگاری دیوس‘ کے طور پر منایا۔ اس دوران کانگریس  نے ملک  میں جگہ جگہ مظاہروں کا انعقاد کیا جبکہ سوشل میڈیا پر   بھی  بیروزگاری دیوس کا ہیش ٹیگ بھی تیزی سے ٹرینڈ ہوا۔ سنیچر کو کچھ وقفے کیلئے وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد کا ہیش ٹیگ پہلے نمبر پر  اور بیروزگاری دیوس کا  ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران ’مودی آیا بیروزگاری لایا‘ کے عنوان سے بھی ہیش ٹیگ ٹرینڈ ہوا جوشام ۸؍ بجے کے آس پاس  تیسرے نمبر پر رہا۔ 
  وزیراعظم مودی جو سنیچر (۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۲ء) کو  ۷۲؍ سال کے ہوگئے،  سے ان کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس نے ۶؍ تلخ سوالات کئے ہیں۔  پارٹی کی ترجمان سپریا شرینیٹ نے صحافیوں سے خطاب  میں پہلے تو  وزیراعظم مودی نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی صحت مندی و طویل عمری کیلئے دعا کی، پھر طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’بچوں کے پسندیدہ چاچا نہرو جی کے یومِ پیدائش کو ’یومِ اطفال‘، اندرا گاندھی جی کے یومِ پیدائش کو ’قومی یومِ اتحاد‘، راجیو جی کے یومِ پیدائش کو ’یومِ خیر سگالی‘، اور اٹل جی کے یومِ پیدائش کو ’یومِ سُشاسن‘ کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ آج کا دن بھی بے حد خاص ہے، اور آج مودی جی کی حصول یابیوں کا بھی خوب تذکرہ ہو رہا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کیلئے مودی جی نے اتنا کچھ کیا ہے کہ وہ آج کا دن ’قومی یومِ بیروزگار‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔‘‘ 
 اس کے ساتھ ہی انہوں  مودی سرکار سے ۶؍ تلخ سوالات کئے:
۱-سالانہ ۲؍ کروڑ روزگار کو وعدہ کیاتھا،  وہ روزگار کہاں ہیں؟
۲-مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں۶۰؍ لاکھ سرکاری عہدے آخر   خالی کیوں پڑے ہیں؟
۳-سب سے زیادہ روزگار پیدا کرنے والی چھوٹی  اور متوسط صنعتوں کیلئے کوئی پالیسی کیوں نہیں؟
۴- لاکھ اکسانے اور پھٹکارنے کے باوجود پرائیویٹ سیکٹر سرمایہ کاری کیوں نہیں کر رہا، کیا آپ کی پالیسیوں میں بھروسہ نہیں ہے؟
۵-سارا دھیان ’ہم دو ہمارے دو‘ پر ہی مرکوز رہے گا تو باقی روزگار کہاں اور کون بنائے گا؟
۶-نوجوانوں کو مستقل روزگار دینے کی جگہ۴؍سال کے ٹھیکے پر رکھ کر۲۳؍سال کی عمر میں ریٹائر کرنے کی سازش کیوں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK