Inquilab Logo

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منی پورمیں ۱۳؍روڈ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

Updated: August 18, 2020, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہا کہ وہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ان سے منی پور میں خوشحالی آئے گی اور معیشت کو فروغ ملے گا

Nitin Gadkari - PIC : INN
نتن گڈکری ۔ تصویر : آئی این این

روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے منی پور میں۱۳؍ شاہراہ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی پیر کے روز شمال مشرق میں سڑک کے سفرکو محفوظ بنانے کے لیے ایک روڈ سیفٹی منصوبہ کا بھی افتتاح کیا۔ گڈکری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے منی پور میں۱۳؍ منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ان سے منی پور میں خوشحالی آئے گی اورمعیشت کو فروغ ملے گا۔
 انہوں نے کہا کہ ان۱۳؍ پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے منی پور کا شمال مشرق کی مختلف ریاستوں سے سڑک رابطہ بڑھے گا اور ریاست  میںخوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی ۱۳؍ منصو بوں پر۳۰۰۰؍ کروڑ روپے کا خرچ آنے کا امکان ہے۔ان کی تعمیر سے منی پور۳۱۶؍ کلومیٹر سڑکوں کے جال   سے جڑ جائے گا اور وہاں عوام کو سڑک سہولت کا فائدہ حاصل ہوگا۔
 سنگ بنیادکی تقریب میں منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ،شمال مشرق امور کے وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ میں ریاستی وزیر جنرل وی کے سنگھ سمیت متعددمعزز افراد  شامل تھے۔ان پروجیکٹوں میں سب سے زیادہ ۷۶۲؍ کروڑ روپےقومی شاہراہ نمبر۱۰۲؍ پر خرچ کیے جائیں گے جس  کے۳۳۰ سے۳۵۰؍ کلومیٹر حصے کو فورلین کا بنایا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ضروری دستاویز ملنے کے فوراً بعد منصوبے کیلئے۲۵۰؍کروڑ روپےدینے کیلئے وہ تیارہیں۔  گڈکری نے کہا کہ ریاستی حکومت کو بدعنوانی سے آزادی،اراضی کے حصول اور دیگرکاموں میں شفافیت یقینی بنانی چاہیے۔
 انہوں نے منی پور میں روزگار اور معاشی منظر نامے کو بہتر بنانے میں ایم ایس ایم ای شعبے کے کردار پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK