Inquilab Logo

متحدہ عرب امارات ہندوستان میں توانانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

Updated: January 17, 2023, 12:01 PM IST | Abu Dhabi

مرکزی وزیر راجکمار سنگھ ابو ظہبی میں ، عنقریب دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی توقع،یادداشت پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں

Union Minister Rajkumar Singh is currently in Abu Dhabi (File).
مرکزی وزیر راجکمار سنگھ اس وقت ابو ظہبی میں ہیں ( فائل)

متحدہ عرب امارات اور ہندوستان قابل تجدید توانائی کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ مرکزی وزیر برائے توانائی   راج کمار سنگھ نے ابو ظہبی میں `انٹر نیشنل رینیو ایبل انرجی ایجنسی کے حوالے سے اپنے دورے کے موقع پر کہی ہے۔ہندوستان اس وقت   اس عالمی   ادارے کا صدر ہے۔
  راج کمار سنگھ نے کہا یہ مجوزہ دو طرفہ معاہدہ حتمی شکل پانے کے قریب ہے۔ تاہم انہوں نے اس معاہدے کیلئے کسی متعین وقت یا مدت کا اشارہ نہیں دیا ۔ سنگھ کا کہنا تھا ` امارات اور ہندوستان کے درمیان اماراتی الیکٹریسٹی گرڈ اور ہندوستانی گرڈ کے درمیان باہمی رابطہ اور تعلق ہے۔ اسلئے یہ اب ’ ` ایک سورج ، ایک دنیا اور ایک گرڈ‘ کے انیشیٹو کے قریب آئیں گے، جسکے تحت ممالک قابل  تجدید توانائی منصوبے اور نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے امارات کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے ممکنہ معاہدے کے بارے میں دوبارہ کہا کہ دونوں ملکوں کا اس پر اتفاق ہے اسلئے  انہیں یقین ہے کہ جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔خیال رہے ایک سورج ، ایک دنیا اور ایک گرڈ کا تصور   وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ تاکہ موجود گرڈ کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی ایک دوسرے کو ترسیل ممکن بنائی جائے۔
 راج کمار سنگھ نے  مزید کہا کہ `امارات کی طرف سے پہلے ہی اشارہ مل چکا ہے کہ وہ  ہندوستان میں قابل تجدید توانائی منصوبوں پر سرمایہ لگا نے کو تیار ہے۔ ان منصوبوں میں شمسی توانائی کے علاوہ ہوائی توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ہندوستان اور  امارات کے درمیان قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر ۱۳؍ جنوری کو دستخط کئے جا چکے ہیں جس کا اظہار امارات میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا تھا۔ تاہم اماراتی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔البتہ پچھلے سال امارات اور ہندوستان  کے درمیان ایک بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط  کئے گئے تھے ۔ اس معاہدے کے تحت تیل کے علاوہ  دیگرشعبوں میں امارات او ر ہندوستان کے درمیان تجارت کا حجم ایک سو ارب ڈالر تک بڑھایا جانا مقصود ہے۔دریں اثنا مرکزی وزیر  نے موسمیاتی کانفرنس `سی او پی ۲۸؍ ` کیلئے امارات کے میزبان بننے اور  امارات کے نامزد کردہ ایلچی سلطان الجابر کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK