Inquilab Logo

امریکی صدارتی انتخاب : نیواڈا کاکس میں برنی سینڈرز نے برتری حاصل کی

Updated: February 24, 2020, 3:45 PM IST | Agency | New York

 امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کی دوڑ میں زبردست مقابلہ آرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامزدگی کی دوڑ میں ڈیموکریٹک کے برنی سینڈرز نے نیواڈا ریاست کا میدان بھی مار لیا ہے۔

جوبائیڈن ۔ تصویر : آئی این این
جوبائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

 نیویارک : امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کی دوڑ میں زبردست مقابلہ آرائی  ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامزدگی کی دوڑ میں ڈیموکریٹک کے برنی سینڈرز نے  نیواڈا ریاست کا میدان بھی مار لیا ہے۔نیواڈا کاکس کے ابتدائی نتائج کے مطابق برنی سینڈرز کو  ۴۶؍ فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہوئی ہےجبکہ انکے حریف سابق نائب صدر جو بائیڈن۱۹؍  فیصد حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔یہ دوسرا موقع ہے کہ برنی سینڈرز نے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ کیلئے  ہونے والے دوسرے معرکے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنیچر کو  نیواڈا کاکس کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ کے سابق میئر پیٹ بٹیجج۱۵ ؍ فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے پر رہے۔ نیواڈا کاکس میں دو خواتین سینیٹرز ایلزبتھ وارن اور ایمی کلوبوچر نے بالترتیب ۱۰؍ اور۴؍ فیصد حمایت حاصل کی۔یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے  ڈیموکریٹ پارٹی کا حتمی امیدوار رواں برس ۳؍ نومبر کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مدِمقابل ہو گا۔ حتمی نتائج سے قبل ہی سینڈرز نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی صدرٹرمپ نے بھی بذریعہ  ٹویٹ  برنی سینڈرز کو مبارک باد دی۔
   یاد رہے کہ امریکہ میں دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن پارٹی میں صدارتی امیدواروں کے انتخاب کیلئے  دو طریقے رائج ہیں۔ آئیووا کاکس کے تحت پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز مختلف مقامات پر جمع ہوتے ہیں اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ دوسرا طریقہ پرائمری انتخاب ہے جس کے تحت ریاست کے مختلف مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کئے  جاتے ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کے ذریعے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK