Inquilab Logo

امریکہ، فرانس نے ناگورنو قرہباخ جنگ بندی میں روس کے کردار کو تسلیم کیا

Updated: November 17, 2020, 5:14 PM IST | Agency | Washington

 امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کے لیے روس کی کردار کو تسلیم کر لیا ہے تاہم وہ اس معاہدے کے خد وخال میں مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔  امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر افسر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا،’ہم روس کی جانب سے تقریباً ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے کاموں کی شناخت کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے سوال ہیں۔

Russian Peacekeeper - Pic : Agency
روسی فوجی ۔ تصویر : ایجنسی

 امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کے لیے روس کی کردار کو تسلیم کر لیا ہے تاہم وہ اس معاہدے کے خد وخال میں مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔ 
امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر افسر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا،’ہم روس کی جانب سے تقریباً ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے کاموں کی شناخت کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے سوال ہیں۔ معاہدے کے پیرامیٹر کے سلسلے میں روس سے شفافیت کی ضرورت ہے اور جس میں ترکی کا کردار شامل ہے‘۔ 
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ثالثی سے ناگورنو۔قرہباخ کے متنازعہ خطے میں کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکولس پشینیم نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
افسر نے کہا کہ امریکہ اور فرانس او ایس سی منسک گروپ روس کے ساتھ جنگ کا حل کروانے میں اپنے کردار کے تئیں پابند عہد ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK