Inquilab Logo

امریکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کا نیا مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

Updated: March 26, 2020, 11:46 AM IST | Agency | Geneva

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب مہلوکین اور متاثرین کی تعداد مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر وائرس کے سبب ہلاک والے مریضوں کی تعداد ۹ا؍ ہزار۷۴۴؍ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد ۴؍ لاکھ ۳۹؍ ہزار۶۵۴ تک جاپہنچی ہے۔ وہیں مثبت پیش رفت یہ بھی ہے کہ ایک لاکھ۱۱؍ ہزار ۹۴۲؍ مریض سحتیاب ہوچکے ہیں۔

Corona virus outbreak - Pic : PTI
امریکہ کورونا وائرس کےپھیلائو کا نیا مرکز بن سکتا ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 دنیابھر میں کورونا وائرس کے سبب  مہلوکین  اور متاثرین کی تعداد مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر وائرس کے سبب ہلاک والے مریضوں کی تعداد ۹ا؍ ہزار۷۴۴؍ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد ۴؍ لاکھ ۳۹؍ ہزار۶۵۴ تک جاپہنچی ہے۔   وہیں  مثبت پیش رفت یہ  zہے کہ  ایک لاکھ۱۱؍ ہزار ۹۴۲؍ مریض  سحتیاب ہوچکے ہیں۔   
  اب عالمی ادارہ صحت  نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا  کہ ہم امر یکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھ رہے ہیں، لہذا  اس بات کا قوی امکان موجود  ہے وہ اس عالمی وبا کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔  ترجمان کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے۸۵؍  فیصد نئے  معاملے یورپ اور امریکہ  میں سامنے  آئےہیں ،ان میں سے ۴۰؍ فیصد معاملےصرف امریکہ سے ہیں۔
امریکہ میں ۷۰۰؍ سے زائد اموات
   کورونا وائرس  امریکہ کی تمام ریاستوں پھیل چکا ہے اور ملک بھر میںاس وبا کے سبب  ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۷۸۵؍  ہوگئی اور ۵۵؍ ہزار سے زائد متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نیویارک شدید متاثر، حکام کا  شہریوں کو انتباہ 
نیویارک شہر میں  وائرس کاا ثر زیادہ نظر آرہا ہے ، یہاں ۱۳۱؍ سےزیادہ اموات ہوچکی ہیں اور ۲؍ ہزار سے زائد مریض مختلف  اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں ۵۲۵؍ افراد کوا نتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
   واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی نیویارک میںلاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام  کیلئے قائم ٹاسک فورس کے رکن ڈیبورا برکس نے کہا ہے کہ  وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے  کیلئے ضروری ہے کہ نیویارک کا ہر شہری خود کو ۱۴؍ روز  کیلئے قرنطینہ میں رکھے۔
 امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کا  کہاہے کہ کورونا وائرس کے سبب نیویارک کو اس وقت شدید خطرہ ہے۔  اس وبا سے لڑنے کیلئے شہریوں کا تعاون درکار ہے۔ نائب صدر نے مزید کہا کہجن شہریوں نے حال ہی میں نیویارک کا سفر کیا ہے وہ اپنے جسم کے درجہ حرارت سمیت  کورونا وائرس کی دیگر علامات کا جائزہ لیتے رہیں۔
 امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤچی نے بھی نیویارک کے شہریوں پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس قبل کہ یہ شہر وائرس کے پھیلائو کا مرکز بن کر پورے  ملک کو متاثر کردے۔ عوام حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔
 امریکہ کی مختلف ریاستوں نے سہولیات کے فقدان کی شکایت کی ہے ۔ٹرمپ  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں فیس ماسک اور وینٹی لیٹر کی قلت ہے اور ہم ریاستوں کو طبی آلات کی فراہمی  کیلئےمدد کر رہے ہیں لیکن یہ آسان نہیں ہے،۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK