Inquilab Logo

امریکہ نے ہانگ کانگ کے چین حامی لیڈروں اورعہدیداروں پر پابندی عائد کی

Updated: August 09, 2020, 2:53 PM IST | Agency | Washington

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹیو کیری لیم اند اور متعدد سابق پولیس چیف کا نام فہرست میں شامل،امریکہ میں اثاثے منجمد او ر لین دین ممنوع

Hong Kong - Pic : PTI
ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹیو کیری لیم اند (تصویر: ایجنسی

امریکہ نے ہانگ کانگ کے چین  حامی سرکاری لیڈروں اور سرکاری عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کواس کا اعلان کیا۔ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹیو کیری لیم اند سب  سے اہم نام ہے۔کیری لیم کے علاوہہانگ کانگ کے موجودہ اور سابق پولیس سربراہان اور ۸؍دیگر عہدیدار ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ہانگ کانگ میں سیاسی آزادیوں کیلئے چلائی جانے والی مہم کو کچلا۔
  فی الحال  چین یا ہانگ کانگ کی طرف سے  اس پرکوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ہانگ کانگ کے شہریوں کو وہ آزادیاں حاصل ہیں جو چین کے شہریوں کو حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں ہانگ کانگ میں ایک نیا سیکوریٹی قانون نافذ کیا ہے جس کی، مغربی ممالک اور جمہوریت نواز کارکنان نے سخت تنقید کی تھی، کیونکہ اس سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کمزور ہونےکا خدشہ تھا ۔
 امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی سے متعلق ظالمانہ قانون کے نفاذ سے، اس کی خود مختاری کمزور ہوئی ہے اور  ہانگ کانگ کے شہریوں کے حقوق بھی سلب ہوئے ہیں۔جن افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان کے امریکہ میں اثاثے بھی منجمدکر دیئے گئے ہیں، اور امریکیوں کو ان سے کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے منع کیا گیا ہے۔کورونا کی وجہ سے، کیری لیم نے حال ہی میں انتخابات کو ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا تھا، جس میں جمہوریت نواز کارکنوں کے اکثریت کے ساتھ جیتنے کے واضح امکانات تھے۔ امریکہ نے انتخابات میں التوا کی مذمت کرتے ہوئے، اسے چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں جمہوریت کو کمزور کرنے کا ایک اقدام قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK