Inquilab Logo

عنقریب امریکہ کو عراق اور شام سے نکال باہر کیا جائے گا

Updated: May 19, 2020, 7:55 AM IST | Agency | Tehran

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ’’ امریکی پالیسیوں کے تئیں عوام میں نفرت ہے‘‘

Khamnai - Pic : INN
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ۔ تصویر : آئی این این

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی معاونت سے لوگوں کے دلوں میں امریکہ کے لئے نفرت پیدا ہوگئی ہے اور اب عراق اور شام میں امریکہ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
 آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ غیر قانونی طور پر ان دو عرب ممالک میں ڈیرے جمائے ہوئے ہے تاہم اب اس کی جابرانہ کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں اس کے خلاف   نفرتپیدا ہوئی ہے اور جلدیا دیرامریکیوں کو عراق اور شام سے بےدخل کردیا جائے گا۔ایران کے روحانی پیشوا نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے غیر منطقی، غیر سنجیدہ اور احمقانہ گفتگو کے باعث اپنا وقار کھو بیٹھے ہیں اور اپنے جارحانہ عزائم کو بڑھاوا دیتے ہوئے افغانستان، عراق اور شام میں عسکری کارروائیاں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ۳؍ جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے بھی عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیابت پر جوابی حملے کیے تھے اور تاحال دونوں کے درمیان شدید تناؤ اور کشیدگی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں ۲۰۰۳ء سے امریکی افواج نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے جبکہ شام میں ۲۰۱۱ء سے خانہ جنگی جاری ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK