Inquilab Logo

دھولیہ کے رکن اسمبلی کےاغواء کی ناکام کوشش، ایم آئی ایم کے وفد کی پولیس حکام سے ملاقات

Updated: June 25, 2022, 11:51 AM IST | I Shaikh | Dhule

۲۳؍جون کی شب نامعلوم افراد کے ذریعہ فاروق شاہ کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش کی اطلاع عام ہوتے ہی شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی

 MIM delegation talking to ASP and other police officials.Picture:INN
ایم آئی ایم کا وفد ، اے ایس پی و دیگر پولیس حکام سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں سیاسی بحران شباب پر ہے۔مہاوکاس اگھاڑی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگی یا نہیں اس پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔اسی درمیان  ۲۳؍ جون کی رات میں نامعلوم افراد نے مجلس اتحاد المسلمین کے شہری حلقے کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق انور شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی، یہ  معاملہ عام ہوتے  ہی  شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔نمائندہ نے اس ضمن میں رکن اسمبلی سے بذریعہ فون بات کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔  اس ضمن میں  مجلس اتحاد المسلمین کے وفد نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات کرکے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کو پولیس سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا   ہے ۔  دھولیہ ضلع مجلس اتحاد المسلمین یونٹ کی جانب سے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک مکتوب پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ  رکن اسمبلی فاروق شاہ پر پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور فون پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اس وقت بھی پارٹی کے ذریعے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی سیکوریٹی بڑھانے کیلئے  درخواست کی گئی تھی ۔موجودہ  سیاسی صورتحال میں ۲۳؍جون  کی رات میں   رکن اسمبلی فاروق شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ۔   ریاست کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر  رکن اسمبلی فاروق شاہ کی سیکوریٹی کے لئے ۲؍ اضافی پولیس کانسٹیبل اور ان کے مکان پر زائد کانسٹیبل فراہم کئے جائیں اس طرح کا مطالبہ مکتوب میں کیا گیا ۔ ضلع ایس پی کو مکتوب دیتے وقت کارپوریٹر سعید بیگ مرزا ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، نورا شیخ ، شعیب بھائی ملا ، نظام سید ، وسیم اکرم ، پاپا سر ، حلیم شمس الدین ، سعود عالم ، شاہد انور ، شاہد سر ٹیپو ، شاہ رخ قریشی ، رفیق پٹھان ، سلمان خان  ، جنید پٹھان ، نظر خان ، عاقب علی ، زبیر شیخ ، سمیر شیخ ، دیپشری نائک ، فاطمہ منڈم ، عقیلہ منیار، ریحانہ پنجاری اور دیگر کئی کارکنان موجود تھے۔

dhule Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK