Inquilab Logo

اگلی اطلاع تک ممبئی میں سبھی اسکول اورکالج طلبہ کیلئے بند رہیں گے

Updated: January 16, 2021, 11:40 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

کورونا سے تحفظ کے لئے ممبئی میں سبھی اسکول اور کالج اگلی اطلاع دیئے جانے تک طلبہ کیلئے بند ہی رکھے جائیں گے ۔

Mumbai University - Pic : MidDay
ممبئی یونیورسٹی ۔ تصویر : مڈ ڈے

کورونا سے تحفظ کے لئے ممبئی میں سبھی اسکول اور کالج  اگلی اطلاع دیئے جانے تک طلبہ کیلئے بند ہی رکھے جائیں گے ۔ جمعہ کی شام برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) کے ایجوکیشن آفیسر مہیش پالکر نے سرکیولر جاری کر کے یہ ہدایت دی ہے۔ ایسی خبریں تھیں کہ ۱۶؍جنوری سے اسکول کھولے جائیں گے۔  یاد رہے کہ بی ا یم سی نے ممبئی اور مضافات میں ۱۵؍جنوری تک اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
 ا س ضمن میں بی ایم سی کے ایک ایجوکیشن ایڈمنسٹریٹیوآفیسر نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ ہمیں اسکول شروع کرنےکی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے تحت تمام اسکولوںمیں تیاریاں کی  جارہی ہیں ۔ ‘‘
 ریاست میں ۲۷؍ جنوری سے ۵؍ویں تا ۸؍ویں جماعت کے طلبہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت
 ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ نے جمعہ کو محکمہ تعلیم کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو آگاہ کیا ہے کہ ۲۷؍ جنوری سے ۵؍ ویں  تا  آٹھویں جماعت  کے طلبہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر وزیر اعلیٰ نے اسکول انتظامیہ ، طلبہ اور اساتذہ کو بھی ہدایت  دی کہ وہ اسکول شروع کرتے وقت ضروری احتیاط برتیں اور کورونا سے تحفظ کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
 واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے طلبہ کیلئے اسکول اور کالج کھولنے کی اجازت دینے کے بعد میونسپل کمشنر اور ضلع کلکٹر کو اس کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ان ہی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ممبئی کے میونسپل کمشنر نے ممبئی کے سبھی اسکول اور کالج ۱۵؍ جنوری تک اور تھانے ضلع کلکٹر نے ۱۶؍  جنوری تک سبھی اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کی  ہدایت جاری کی تھی۔ اس کا قوی امکان ہے کہ ممبئی کی طرح تھا نے ضلع میں بھی اسکولوں ۱۸؍  جنوری سے کھولے نہیں جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK