Inquilab Logo

یوپی میں کورونا کی مانند ’بلیک فنگس ‘کو بھی وبا قرار دیا جائے گا

Updated: May 22, 2021, 12:01 PM IST | Hassan Ibrahim | Lucknow

وزیراعلیٰ کی متعلقہ افسران کوضروری اقدام کی ہدایت ، محکمہ صحت کارروائی میں مصروف ، بلیک فنگس متاثرین کو مکمل علاج مہیا کرائے جانے پر زور

Yogi Adityanath has issued orders regarding black fungus.Picture:INN
یوگی آدتیہ ناتھ نے بلیک فنگس کے تعلق سے احکامات جاری کئے ہیں۔تصویر :آئی این این

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں میں کچھ لوگ بلیک فنگس کی زد میں آتے جارہے ہیں۔اس معاملے پر یو گی حکومت سنجیدہ ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نےٹیم ۹؍کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے بلیک فنگس کو وبا قرار دینے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعدمحکمہ صحت اس تعلق سے ضروری کارروائی میں مصروف ہوگیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلدہی بارش کا موسم شروع ہونے والا ہے، اس میں مزیداحتیاط برتی جائے ، اس بات کو یقینی بنایاجا ئے کہ کہیں پانی کا ٹھہرائو نہ ہو ۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےبلیک فنگس کو وبا قرار دینےکی ہدایت دی ہے ۔ یوپی میں پوسٹ کووڈ حالت میں بلیک فنگس کے انفیکشن کی پریشانی کافی بڑھ رہی ہے۔ریاستی حکومت ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد متاثرین کو مکمل علاج مہیا کرانے کا انتظام کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہاکہ مرکزی حکومت کی ہدایت کےضمن میں کووڈ کی طرز پر بلیک فنگس کو بھی وبا قرار دیاجائے ۔ اب بلیک فنگس کے ساتھ ہی کورونا کی تیسری لہر سےنمٹنے کی تیاری ، ٹیکہ کاری اور طبی خدمات پر فوکس کیا جائے ۔  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کووڈ۱۹؍ انفیکشن کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں  ہے۔  اترپردیش متعدد ریاستوں اور نیپال کی سرحد سے جڑا ہوا ہے۔ایسی صورتحال میں،کسی بھی مرحلے میں غفلت یا نرمی نہیں برتی جانی چاہئے۔موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کے پیش نظر کووڈ ۱۹؍پرقابو پانے کے لئے موثر تیاریوں کو یقینی بنایا جائے۔کووڈ۱۹؍پرقابو پانےکی مہم کو مزید موثر بنانے کیلئےعوامی نمائندوں کو بھی  اس میںشامل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے نوڈل افسران سے کہا ہے کہ تمام اضلاع کو وینٹی لیٹروں اور آکسیجن کنسنٹریٹروںکو موجودہ حالت میں دستیاب رکھنے کے لئے ان کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نےجمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر کوروناسے نمٹنے کیلئےخصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیم ۹؍کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ گائوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئےوسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ مہم چل رہی ہے، جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ نگرانی کمیٹی اور آر آر ٹی کی ٹیمیں بہت کام کر رہی ہیں۔ ایسے حالات میں اس عمل کو مشن کے طور پر کئے جانے کی ضرورت ہے۔سبھی گائوں میں بیداری بڑھائی جائے۔ایسی کوششیں ہوں کہ کورونا سے پاک گائوں کو ہر شخص اپنا ہدف بنالے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا گائوں ، کورونا سے پاک گائوں ‘ کے پیغام کے مطابق پولیس محکمہ نے بھی ’میری لائن ، کورونا سے پاک لائن ‘ کا عزم کیا ہے ۔ یہ بہتر پہل ہے ۔ سبھی کے تعاون سے کورونا پر موثر طریقہ سےقابو کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد ہی بارش کا موسم شروع ہونے والا ہے ۔ کہیں پانی جمع نہ ہواس کے لئےبہتر انتظامات کئے جائیں۔گھنی آبادی والے علاقوںیں سینیٹائزیشن مہم خصوصی طور پرچلائی جائے ۔محکمہ شہری ترقیات و دیہی ترقیات اس سلسلہ میں کارروائی یقینی بنائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK