Inquilab Logo

یوپی آئی لین دین کی مقبولیت برقرار،مجموعی ٹرانزیکشن ۴؍ ارب تک پہنچ گیا

Updated: December 03, 2021, 10:57 AM IST | Agency | New Delhi

 اکتوبر میں ہندوستان کے ایڈوانس پیمنٹ پلیٹ فارم’یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی )‘نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ نومبر میں بھی برقرار رکھا ہے ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اکتوبر میں ہندوستان کے ایڈوانس پیمنٹ پلیٹ فارم’یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی )‘نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ نومبر میں بھی برقرار رکھا ہے ۔ اکتوبر میں یوپی آئی کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تعداد ۴؍ ارب سے تجاوز کرگئی اور اس بڑے پیمانے پر ہونے والے لین دین کی قدر ۱۰۰؍ ارب ڈالر کے قابل ذکر ہندسہ کو پارکرچکی ہے۔  نومبر میں لین دین کی تعدد بڑھ کر ۴ء۱۸؍ ارب رہی جس کی قدر ۷ء۶۸؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔  ماہانہ بنیاد پر اونچی سطح کے سبب لین دین کی تعداد اور قدر سپاٹ رہی۔ اکتوبر میں تہواری سیزن کے خرچ کو دیکھتے ہوئے یوپی آئی پلیٹ فارم نے لین دین کی قدر اور تعداد دونوں لحاظ سے ریکارڈ اونچی سطح کو چھوا تھا۔ سالانہ بنیاد پر لین دین کی تعدادمیں ۸۹؍ فیصد اور قدر میں ۹۶؍ فیصد کی اچھال درج کی گئی ہے۔ کلینڈر سال میں اب تک یوپی آئی کے ذریعہ سے ۳۴؍ ارب ٹرانزیکشن ہوئے ہیں جن کی مجموعی قدر ۶۵ء۳۹؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔ وہیں جاری مالیاتی کی بات کریں تو اب تک ۲۷؍ ارب لین دین ہوئے ہیں جو مالیاتی سال ۲۰۲۱ء میں کئے گئے لین دین سے زیادہ ہے۔ مالیاتی سال ۲۰۲۱ء میں پلیٹ فارم کے ذریعہ سے تقریباً ۲۲؍ ارب لین دین ہوئے تھے۔ این پی سی آئی کے افسرنے کہا تھا کہ جاری مالیاتی سال کے لئے ان کا ہدف ۴۰؍ سے ۴۲؍ ارب لین دین پر پہنچنے کا ہے۔ ملک میں خوردہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے این پی سی آئی ایک منظم ادارہ ہے۔  ۲۰۱۶ء میں شروع ہونے کے بعد سے یوپی آئی کو اپنانے میں زبردست تیزی آئی ہے۔ کووڈ ۱۹؍ وباء آنے سے اس کی رفتار او ربھی تیز ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK