Inquilab Logo

اتر پردیش بجٹ اجلاس کا ہنگامہ خیزآغاز

Updated: February 14, 2020, 3:46 PM IST | Jeelani Khan Aleeg | Lucknow

جمعرا ت کو یوگی حکومت کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن اپوزیشن نے سخت تیور دکھا ئے۔ ’گورنر واپس جائو‘جیسے نعرے لگائے۔ گورنر کا خطاب شروع ہوتے ہی ایس پی، بی ا یس پی اور کانگریس نے ہنگامہ کیا۔ ریاستی حکومت کو ہرمحاذ پرنا کام بتایا۔

 بجٹ اجلاس کی ایک تصویر ۔  پی ٹی آئی
بجٹ اجلاس کی ایک تصویر ۔ پی ٹی آئی

 لکھنؤ : جمعرا ت کو  یوگی حکومت کے بجٹ  اجلاس کے   پہلے ہی دن   اپوزیشن نے سخت تیور دکھا ئے۔ ’گورنر واپس جائو‘جیسے نعرے لگائے۔گورنر کاخطاب شروع ہوتے ہی ایس پی، بی ا یس پی اور کانگریس نے  ہنگامہ کیا۔ریاستی حکومت کو ہر محاذپر ناکام بتایا۔
  گورنر آنندی بین پٹیل کا خطاب شروع ہوتے ہی  ایس پی کے ار اکین اسمبلی  ہنگامہ کرنے لگے۔ انہیں دیکھ کر کانگریس اور بی ایس پی لیڈر بھی  ہنگامہ آرائی میں شامل ہوگئے۔ اپوزیشن جماعتیں کسا نو ں کے مسائل، بے روزگاری اور خواتین کی سیکوریٹی معا ملے پر یوگی سرکار کو ناکام بتاتے ہوئے نعرے بازی کر رہی تھیں لیکن گورنر ہنگامے کے درمیان ہی خطاب کرتی رہیں۔اس دوران اپوزیشن ’ `گورنرواپس جائیں‘  جیسے مختلف نعرے بھی لگاتی رہی۔اپوزیشن جماعتوں نے بطور خاص سی اے اے، این آر سی اوراین پی آر،  رسوئی گیس  کی قیمت میں اضافے ، نظم و نسق کی خراب صورتحال ، کسانوں کا مسئلہ ،بڑھتی  بے روزگار ی اور طلبہ کی خودکشی جیسے مسائل پر نعرے بازی کی۔
 اپوزیشن لیڈر ایس پی ایم ایل اے رام گووند چودھری، بی ایس پی لیجسلیچر لیڈر لال جی ورما اور کانگریس یس  لیڈر ارادھنا مشرا مونا نے گورنر کی تقریر پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آنندی بین نے صرف حکومت کی تعریف کی ۔ خطاب میں کسانوں، نوجوانوں اور نظم و نسق کے تعلق سے کچھ بھی نہیں  ہے۔رام گووندچودھری نے تو مرکزی حکومت سے گورنر کو واپس بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔چودھری نے کہا کہ گورنر خود بھی خاتون ہیں اور ریاست میں خواتین کا استحصال ہورہا ہے،پولیس زیادتی ہورہی ہے، خواتین  پر لاٹھی چارج  ہورہی ہے،ا یسے میں اس مسئلہ پر  ان کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر کو ریاستی حکومت کی برطرفی کیلئے مرکزکو خط لکھنا چاہئے۔چودھری نے بی جے پی لیڈروں کی بدزبانی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان دیکھیں، وزیر اعلی کی  باتیں سنیں ،مجرم بھی ا ن  کے سامنے فیل ہیں۔ 
 بی ایس پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر لال جی ورما نےکہا کہ گورنر کی تقریر صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔اس میں سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ ہے جبکہ ریاست میںخواتین کا کمبل تک چھیناجا رہا ہے، عصمت دری کی ورادات بڑھ رہی ہیں۔ادھر کانگریس لیجسلیچر لیڈر ارادھنا مشرا مونا نے کہاکہ کسان ہر طرح سے پریشان ہے، آوارہ مویشی ان کی فصلیں برباد کررہے ہیں، کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ خواتین پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے،بچوں کو سنگین دفعات میں جیل بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو ہر محاذ پر گھیریں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK