Inquilab Logo

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

Updated: January 28, 2021, 9:57 AM IST | Agency | Washington

ریپبلکن پارٹی کے رکن رینڈ پال کی پیش کردہ قرار دار کو ۴۵؍ کے مقابلے ۵۵؍ ووٹوں سے رد کر دیا گیا

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی  تھی  جسے ۴۵؍ ووٹوں کے مقابلے ۵۵؍ ووٹوں فرق سے سینیٹ نے مسترد کر دیا۔ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو اب مشکل دور سے گزرنا پڑسکتاہے ۔ اس قرار داد میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب یہ کارروائی غیر آئینی ہے کیوں کہ صدر ٹرمپ کارروائی شروع ہونے سےقبل ہی قصر صدارت چھوڑ چکے ہیں اور اب وہ کسی بھی آئینی عہدہ پر نہیں ہیں۔ ایسے میں ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی صرف ایک شہری کے خلاف کارروائی ہو گی جو کسی دیگر طرح سے بھی کی جاسکتی ہے اس کے لئے آئینی التزامات کی ضرورت نہیں ہے۔
 اس قرار داد میں یہ دعویٰ بھی کیاگیا تھا چونکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہو گئی ہے اس لئے اب وہ اس کارروائی کی نگرانی کریں گے جبکہ موجودہ صورتحال میں اسے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں ہونا چاہئے لیکن یہ تمام باتیں سینیٹ میں مسترد کردی گئیں اور اس کے خلاف ہی ووٹنگ ہوئی ۔ 
  قابل  غور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں ۶؍ جنوری کوتشدد بھڑکانے کے الزام میں اس وقت کے امریکی صدر  ٹرمپ کے خلاف  مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK