Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی سینیٹر ایلزبیتھ وارن نے غزہ بحران پر نیتن یاہو پر شدید تنقید کی

Updated: June 21, 2025, 10:16 PM IST | Washington

امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایران جنگ کو غزہ پٹی کے انسانی بحران کی طرف سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی دیکھ نہیں رہا ہے، لیکن دنیا دیکھ رہی ہے۔‘‘

Gaza City destroyed by Israeli aggression. Photo: X
غزہ تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن نے جمعہ کو ایران کے ساتھ جنگ کو غزہ پٹی کے تباہ کن بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کرنے پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل کے وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ غزہ میں جو کر رہے ہیں وہ کوئی نہیں دیکھ رہا ہے جبکہ انہوں نے ایران پر بمباری جاری رکھی ہے۔ لوگ بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ۵۵؍ ہزار افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ امدادی رضاکاروں  اور ڈاکٹروں کو سرحد سے دور کر دیا گیا ہے۔ خوراک کے منتظر معصوم افراد پر بمباری کی جارہی ہے۔ دنیا تمہیں دیکھ رہی ہے بنجامن نیتن یاہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غذائی امداد کے مرکز پر پھر فائرنگ، ۳۵؍ ہلاک

یاد رہے کہ جنگ بندی کے مطالبات کو ٹھکراتے ہوئے اسرائیلی فوج نے اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد سے غزہ پر اپنی جارحیت برقرار رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ۵۵؍ ہزار ۷۰۰؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ (یو این)  نے متعدد مرتبہ غزہ کے انسانی بحران کے تعلق سے خبردار کیا ہے جو تباہ کن ہوتا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK