Inquilab Logo

جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ

Updated: January 17, 2021, 2:50 PM IST | Agency | Washington

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی ۵۰؍ صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔  بائیڈن ۲۰؍ جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Joe Biden - Pic : INN
جو بائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی ۵۰؍ صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
 بائیڈن ۲۰؍ جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل انٹیلی جنس بیورو(ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم ۵۰۹؍  گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ 

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK