Inquilab Logo

یوپی : کورونا کے۱۳۸؍نئے مریض، سب سے زیادہ ۷۰؍نوئیڈا میں ملے

Updated: May 17, 2022, 11:42 AM IST | Agency | Lucknow

یو گی کے مطابق جن اضلاع میں زیادہ کیسز مل رہے ہیں وہاں عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہے۔ عوام کو بیدار کرنے کی ہدایت دی

Corona test is being done in prayagraj. Picture:PTI
پریا گ راج میں کورونا ٹیسٹ کیاجارہا ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

اترپردیش میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران کووڈ۔۱۹؍کے ۱۳۸؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں  سے ۷۰؍نئے مریض صرف نوئیڈا کے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں پیر کو ٹیم۹؍ کی میٹنگ میں یہ معلومات  دی گئی۔ اس وقت ریاست میں کل ایک ہزار ۹۷؍ایکٹیو مریض ہیں۔ گزشتہ۲۴؍گھنٹے کے دوران پوری ریاست میں۱۳۸؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے گوتم بدھ نگر میں۷۰، غازی آباد میں۲۰ اورلکھنؤ میں۱۱؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔  اہم بات یہ بات یہ ہےکہ اسی  دوران میں۱۸۶؍ مریض  صحت یاب ہوئے ہیں۔  میٹنگ میں یوگی نے کہا کہ جن اضلاع میں زیادہ کیسز مل رہے ہیں وہاں عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہے۔ اسے یقینی بنائیں، عوام کو بیدار کریں۔ پازیٹیو پائے گئے مریضوں کی صحت پر گہری نظر رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اتر پردیش میں کووڈ ویکسین کی۳۲؍ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ جبکہ ۱۱؍کروڑ۲۹؍ لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ بھی کئے جا چکے ہیں۔ ۱۸؍سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے جبکہ۹۰ء۵۳؍ فیصد بالغوں نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔ یوگی نے مزید بتایا کہ ۱۵؍  سے۱۷؍ سال کی عمر کے۹۶ء۲۴؍فیصد سے زیادہ نوعمروں نے پہلی خوراک حاصل کی ہے اور۷۱ء۶۷؍ فیصد نوعمروں نے دونوں خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔  ۱۲؍ سے۱۴؍ سال کی عمر کے ۷۵ء۲۰؍ فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین لگ چکی ہے اور انہیں دوسری خوراک بھی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بہت سے اضلاع میں بچوں کے حفاظتی ٹیکے کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بوسٹر بھی لگانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK