Inquilab Logo

یو پی: کورونا سے ۷؍ اموات ، ہزاروں نئے مریض

Updated: January 20, 2022, 11:06 AM IST | Agency | Lucknow

گزشتہ۲۴؍ گھنٹے میںریاست میں۱۷؍ ہزار۷۷۶؍ نئےمریض ملے جن میں سب سے زیادہ لکھنؤمیں ۳؍ ہزار ۵۱۶؍مریض ملے،غازی آباد میں ۲؍ ہزار ۳، گوتم بدھ نگر میں ایک ہزار ۴۰۳، میرٹھ میں ۹۵۸؍ جبکہ وارانسی میں۵۷۰ ؍ مریض ملے

Chief Minister Yogi Adityanath is reviewing a code center Open in Google Transla.Picture:INN
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک کووڈ سینٹر کا جائزہ لے رہےہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

اترپردیش میں کورونا کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ  رکتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ بدھ کو ریاست میں ٍ۱۷؍ ہزار سے زائد نئے مریض ملے۔ اس دوران ۷؍افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ زیادہ تر مریض ہوم آئیسولیشن  ہی میں صحت یاب ہورہے ہیں جس سے اسپتالوں پر بوجھ نہ کے برابر ہے۔ ادھر کورونا کی وجہ سے پی سی ایس امتحان ملتوی کرنے کا اعلا ن  کیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کورونا انفیکشن کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ریاست میں گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں کورونا کے۱۷؍ ہزار ۷۷۶؍ نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ اسی  دوران ۲۰؍ ہزار۵۳۲؍مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ۹۸؍ ہزار ۲۳۸؍  ہےجن میں سے۹۵ ؍ ہزار ۲۹۳؍ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق بہت کم ہی مریضوں کو اسپتال کی ضرورت پڑرہی ہے۔ یہ انفیکشن وائرل بخار کی طرح ہے اس لئے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط کریں۔  ریاستی محکمۂ صحت  کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹے  کے دوران ریاست میں۱۷؍ ہزار  ۷۷۶؍  نئےمریض ملے ہیں جن میں سب سے زیادہ لکھنؤ  میں  ۳؍ ہزار ۵۱۶؍مریض ملے،غازی آباد میں ۲؍ ہزار ۳، گوتم بدھ نگر میں ایک ہزار ۴۰۳، میرٹھ میں ۹۵۸؍ جبکہ وارانسی میں۵۷۰ ؍ مریض ملے ہیں۔ محکمہ کے مطابق بدھ کو لکھنؤ ، میرٹھ ، آگرہ ، باغپت ، اٹاوہ ،  پر تا پ گڑھ اور فرخ آباد میں کورونا سے ایک اموات ہوئی ہیں۔     ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  نے کہا کہ ریاست میں اب تک ۲۳؍کروڑ۷۲؍لاکھ سے زائد افراد کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ ۹؍کروڑ۶۹؍ لاکھ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ یہ ملک کے کسی ایک ریاست میں ہوئی سب سے زیادہ ٹیسٹنگ  ہے۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی وجہ سے  بچوں کی ٹیکہ کاری متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ ایسے نوزائدہ بچوں کو نشانزد کرتے ہوئے فروری ماہ میں خصوصی مہم چلا  ئی جائے اور ٹیکہ کاری پوری کی جائے ۔ بچپن میں لگنے والے یہ ٹیکے زندگی بھر ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں۱۸؍سال سے زیادہ عمر کے۹۵؍فیصد سے زیادہ افراد نے ٹیکے کی پہلی خوراک لی ہے جبکہ۶۱؍فیصد سے زیادہ  افراد کووڈٹیکے کی دونوں خوراک لے چکے ہیں۔منگل تک۱۵؍  سے۱۷؍سال تک کی عمر کے تقریباً۴۵؍فیصد بچوں کو ٹیکہ کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ۴۰؍فیصد سے زیادہ مستحق افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہے۔   دریں اثنا ءکورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے۱۸؍سے۳۱؍ جنوری تک۶۷۸؍عہدوں  پر تقرر کے لئے مجوزہ پی سی ایس۲۰۲۱ءامتحان کو ملتوی کردیا ہے۔پی سی ایس ابتدائی امتحان میں۷؍ ہزار ۸۹۹؍ امیدواروں کو مین امتحان کے لئے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔  اس سلسلے میںکمیشن کے سیکریٹری جگدیش نے بتایا کہ وباء کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے امتحان کو ملتوی کیا جاتا ہے اور اب یہ امتحان۲۳؍ سے۲۷؍ مارچ  کے درمیان منعقد ہوگا۔کمیشن کے مطابق امتحان میں کئی اضلاع کے امیدوار پریاگ راج آئیں گے۔پریاگ راج میں یومیہ کورونا کے ساڑھے۴؍ سو سے زیادہ نئے  معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں پریاگ راج آنے والے اور یہاں سے باہر جانے والے  امیدواروں کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔کمیشن کے مطابق امیدواروں کا بھی یہ کہنا تھا کہ ۴؍ دن تک باہر رہ کر امتحان دینے کے دوران انفیکشن کا خطرہ رہے گا اور ان کا پیپر خراب ہوسکتا ہے۔ہریانہ، مہاراشٹر، دہلی، مدھیہ پردیش  اور بہار وغیرہ کے اضلاع سے آنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ  وہاں لاک ڈاؤن جیسے حالات ہیں۔معذو  اورپہلے سے بیمار امیدواروں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK