Inquilab Logo

یوپی : کورونا کے ریکارڈ ۴؍ ہزار ۶۵۸؍ مریض ملے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز

Updated: August 07, 2020, 9:46 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔اترپردیش میں نئے معاملوں نے سابقہ سبھی ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ جمعرات کو ۴؍ ہزار۶۵۸؍نئے مریض ملے

Lucknow - Pic : PTI
لکھنؤ شہر کا ایک منظر ۔ ( پی ٹی آئی

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔اترپردیش میں نئے معاملوں نے سابقہ سبھی ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ جمعرات کو ۴؍ ہزار۶۵۸؍نئے مریض ملے۔ یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ۲؍ ہزار۸۶۸؍ مریض متعدد اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں ۔ وہیں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میںشاہجہانپور انسپکٹر سمیت۶۳؍مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔  
  جمعرات کو یوپی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے طب و صحت امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں ۴؍ ہزار ۶۵۸؍نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اب کورونا مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ ۸؍ہزار ۹۷۴؍ہوگئی ہے ۔ جمعرات کو ۲؍ ہزار ۸۶۸؍ مریض اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ، جبکہ اب تک علاج کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ۶۳؍ ہزار ۴۰۲؍ہے ۔جمعرات کو کورونا سے ۶۳؍مریضوں نے دم توڑدیا ۔ اب تک  ایک ہزار ۹۱۸؍اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں فی الحال کورونا کے ۴۳؍ہزار ۶۵۴؍ایکٹیو معاملے ہیں۔
  امت موہن پرساد نے مزید بتایا کہ ریاست میں ہوم آئیسولیشن کا فائدہ ۲۰؍ہزار ۱۰۳؍ا فراد نے اٹھایا ہے جن میں ۵؍ہزار سے زائدافراد کی ہوم آئیسولیشن کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال ۱۴؍ہزار ۲۰۶؍ہوم آئیسولیشن میں رہ کر اپنا علاج کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل کثیر تعداد میں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ۔ بدھ کو ۸۷؍ہزار ۳۴۸؍ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ ابھی تک یوپی مین ۲۷؍لاکھ ۹۷؍ ہزار ۶۸۷؍نمونوںکی جانچ ہو چکی ہے ۔ 
 دوسری جانب شاہجہانپور کے آلہاپور تھانے میں انسپکٹر اندر جیت سنگھ بھدوریہ کی کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔ وہ کچھ عرصہ قبل ہی ترقی پاکر میرٹھ ٹریننگ کیلئے گئے تھے ۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد  ان کی طبیعت خراب ہوئی ، جانچ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ انہیں لکھنؤ واقع پی جی آئی میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ان کی موت ہوگئی ۔ 
 اضلاع  کے اعتبار سے جمعرات کو سب سے زیادہ راجدھانی لکھنؤ میں ۶۶۴؍مریض ملے ہیں۔ کانپور نگر میں ۴۴۷؍، غازی آباد میں ۱۰۳؍، گوتم بدھ نگر میں ۱۰۵؍،  بنارس میں ۲۸۱؍، الٰہ آباد میں ۱۹۷؍، بریلی میں ۱۳۸؍، گورکھپور میں ۱۳۵؍، جونپور میں ۱۰۲؍، دیوریا میں ۱۰۴؍، اعظم گڑھ میں ۱۳۲جبکہ شاہجہانپور میں ۱۳۰؍نئے مریض پائے گئے ہیں۔ مہوبہ میں کوئی مریض نہیں پایا گیا ہے ۔ ا س کے علاوہ سبھی اضلاع میں ۱۰۰؍سے کم نئے مریض پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK