Inquilab Logo

یوپی : مختلف اضلاع کی ندیوں میں طغیانی

Updated: August 02, 2021, 11:56 AM IST | Inquilab News Network/Agency | Lucknow

آگرہ : چنبل اور جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ ،ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال ، گاؤں کے کھیتوں میں پانی داخل ،پاورتی گھاٹ کی آدھی سے زیادہ سیڑھیاں ڈوب گئیں۔بد ایوں: ۳۰؍ گاؤں پر سیلاب کا خطرہ ۔اعظم گڑھ :سرجو کاپانی بڑھ رہا ہے

Policemen in the Jumna River behind the Taj Mahal. Picture:PTI
آگرہ: تاج محل کے پیچھے بہنے والی جمنا ندی میں پولیس اہلکار۔۔تصویر: پی ٹی آئی

 اتر پر دیش کے مختلف اضلاع میں مسلسل بارش سے آگرہ ، بدایوں اور اعظم گڑھ کی ندیوں میں طغیانی ہے جس سےساحلی گاؤں کےباشندے بری طرح خوفزدہ ہیں اور ان کے مکان کسی بھی وقت ندی میں سما سکتے ہیں۔  اس دوران سیکڑوں بیگھہ کھڑی فصلیں  بھی تباہ ہوگئی  ہیں۔ آگرہ ضلع میں ندیاں چھلک رہی ہیں ۔ چنبل اور جمنا ندی کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےجس سےساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ۔ تاج محل کے پیچھے بہنے والی جمنا میں بھی پانی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ آبی سطح کی مسلسل نگرانی کررہا ہےجبکہ قدرتی آفات سے نمٹے کا محکمہ بھی مستعد ہے۔ اتوار کو جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ سے ضلع کے ساحلی علاقوں میںپانی پہنچ گیا ہےجس سے سیکڑوں بیگھہ فصلیں ڈوب گئی ہیں۔  بلکیشور علاقے  کے گاؤں منو ہر پور کے کھیتوں میں  ندی کا پانی جمع ہو گیا ہے۔ پا ورتی گھاٹ کی آدھی سے زیادہ سیڑھیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔   پہاڑی علاقوں کے ساتھ اترپردیش میں کئی دن سے بارش اور باندھ سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے گنگا کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے  جس سے ضلع بدایوں کے تقریباً۳۰؍گاؤں پر سیلاب کا خطرہ   ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق گنگا کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ تیزی سے کٹاؤ ہونے کی وجہ سے کئی گاؤں سے رابطہ ٹوٹ کیا گیا ہے۔ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والی ۳؍ اہم تحصیلوں میں سہسوان، بدایوں اور داتا گنج کے تقریباً۳۰؍گاؤں پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسہیت کا احمد نگر بچھورا سمیت کئی گاؤں کی شاہراہیں سیلاب کی وجہ سے کٹ چکی ہیں اور گنگا میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس دوران  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیپا رنجن نے افسران کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کردیا اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی  ہے۔ ساتھ ہی تمام ضروری سہولیات دستیاب کرانے کا بھی حکم دیا   ہے ۔اسی دوران  اتر پر دیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گزشتہ۳؍دن سے سرجو ندی کی سطح لگاتار بڑھ رہی ہے۔  ضلع انتظامیہ کے مطابق جمعہ سے ندی کی سطح پھر بڑھنے لگی ہے۔ندی کےبڑھنے کی اطلاع ملتے ہی ندی کے کنارے رہنے والوں کی بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ندی کے پانی میں لگاتار اضافہ کےساتھ مہولا گڑھول پشتہ کے شمالی حصہ میںموجود سادھو کا پوروا، جھگرہوا اور بگرہا میںکٹاؤ تیز ہو گیا ہے۔ بگہوا میں گاؤں میںچار گھر کٹ کر ندی میںسماچکےہیں۔سادھو کاپورا کے ۵۰؍ کنبے، جھگرہوا کے ۴۰؍کنبے اور اتنے ہی بگہوا کے بھیکنبے  ندی کےکنارے  پہنچ گئے ہیں۔ ندی میںمعمولی اضافہ سے ان مواضعات کے  باشندوں کی دھڑکنیںبڑھ جاتی ہیں۔
 پانی بڑھنے کےساتھ ہی گاگے پور پرسیا میںقابل کاشت زمین لگاتار کٹ کر ندی میں  سمارہی  ہے۔کسان پریشان ہیں۔ ان کاحال سننے اور جاننے کوکوئی تیار نہیں ہے۔ ندی کے بہاؤ نے کنڈوا رنگ پشتہ کو گھاگھرا ندی سے پہلے ہی کاٹ دیا ہے۔ رنگ پشتہ کے اند موجود ۱۲۰؍ بیگھہ زمین میں بوئی گئی فصل پوری طرح برباد ہو رہی ہے۔ پرسیا پشتہ کے ٹوٹ جانے سے تقریباً ڈیڑھ سو بیگھہ فصل برباد ہوگئی ہے۔

agra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK