Inquilab Logo

اتراکھنڈ: ریاستی وزیرتعلیم اوراراکین اسمبلی سمیت ۱۶؍ افرادکے خلاف غیرضمانت

Updated: October 17, 2020, 11:26 AM IST | Agency | Dehradun

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت میں وزیر تعلیم اروند پانڈے ۸؍سال پرانے معاملہ کی وجہ سے مشکل میں آ گئے ہیں۔

Education Minister Arvind Pandey. Picture:INN
وزیر تعلیم اروند پانڈے۔ تصویر: آئی این این

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت میں وزیر تعلیم اروند پانڈے  ۸؍سال پرانے معاملہ کی وجہ سے مشکل میں آ گئے ہیں۔ سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت میں رخنہ اندازی کرنے اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقامی  عدالت نے اروند پانڈے، ۴؍ اراکین اسمبلی اور ۱۲؍دیگر افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا ہے۔ اکتوبر۲۰۱۹ء میں حکومت نے عدالت سے مقدمہ واپسی کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے اسے نامنظور کر دیا تھا۔ معاملہ کی آئندہ سماعت اب ۲۳؍اکتوبر کو ہونی ہے۔ ان تمام ملزمین کے خلاف یہ غیر ضمانتی وارنٹ سول اے سی جے ایم کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں ۔  واضح رہے کہ اب سے ۸؍سال قبل  جسپور میں ایک نوجوان دوسرے طبقہ کی خاتون کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ خاتون کی بازیابی کے لئے متعدد تنظیموں نے احتجاج کیا، جس میں رودر پور کے ایم ایل اے راجکمار ٹھکرال، ایم ایل اے اروند پانڈے (موجودہ وزیر تعلیم)، ایم ایل اے ہربھجن سنگھ چیمہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ بلراج پاسی سمیت متعدد افراد نے جسپور کے سبھاش چوک پر جام لگا دیا تھا۔جام کو کھلوانے کے لئے اس وقت کے اے ایس پی جگت رام جوشی کو لاٹھی چارج کرنا  پڑا تھا۔اس معاملے میں، اس وقت کے کوتوال جے سی پاٹھک نے کیس درج کیاتھا ۔ اتراکھنڈ حکومت نے ملزمین کے خلاف جاری مقدمہ کو واپس لینے کی درخواست بھیجی تھی لیکن ذیلی عدالت نے حکومت کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد ملزمین نے ضلع عدالت سے رجوع کیا لیکن یہ بھی مسترد ہو گئی۔ اب اے سی جے ایم ونود برمن کی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا ہے۔

dehradun Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK