Inquilab Logo

آر ٹی آئی کی درخواستوں پر شنوائی کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی جائے : ہائی کورٹ

Updated: August 03, 2020, 5:39 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے باوجود شہری انتظامیہ آر ٹی آئی کے ذریعہ مانگی جانے والی تفصیلات سے متعلق شنوائی کے سلسلہ میں عرضی گزار کے موجود ہونے کی شرط رکھے جانے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی گئی تھی

Bombay High Court - Pic : Mid-Day
بامبے ہائی کورٹ ۔ تصویر : مڈ ڈے

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے باوجود شہری انتظامیہ آر ٹی آئی کے ذریعہ مانگی جانے والی تفصیلات سے متعلق  شنوائی کے سلسلہ میں عرضی گزار کے موجود ہونے کی شرط رکھے جانے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی گئی تھی ۔  دورانِ سماعت ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو ہر وارڈ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت شروع کرنے کی ہدایت دی ہے - 
 عرضداشت گزارمیور فریا نے آر ٹی آئی کے معاملات پر ہونے والی شنوائی میں بی ایم سی کے ذریعہ عرضی گزار کو شامل ہونے کے فرمان کے خلاف عرضداشت داخل کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی پھیلتی وبا کے باوجود عرضی گزاروں کو کورٹ میں حاضر رہنے پر مجبورکررہی  ہے ۔ وہیں بی ایم سی کی وکیل یمونا پاریکھ نے اے وارڈ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شنوائی کئے جانے کی اطلاع دی ۔
  فریقین کی باتیں سننے کے بعد چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس سارنگ کوتوال نے آر ٹی آئی پر شنوائی کے لئے ہر وارڈ میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ۲؍ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK