Inquilab Logo

وستارا کم آمدنی والے روٹ پر اپنی پروازوں کو کم کرے گی

Updated: January 14, 2020, 2:26 PM IST | Agency | New Delhi

پرائیویٹ سیکٹر کی فضائی کمپنی ’وستارا‘ اپنے کم کمائی والے روٹ پر سے پریمیم اکنامی کلاس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وستارا ائیرلائن ۔ تصویر : آئی این این
وستارا ائیرلائن ۔ تصویر : آئی این این

  نئی دہلی : پرائیویٹ سیکٹر کی فضائی کمپنی ’وستارا‘ اپنے کم کمائی والے روٹ پر سے پریمیم اکنامی کلاس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔  بتادیں کہ’ وستارا‘  میں ۳؍ درجوں کی کیبن سہولت ہے ۔ پہلے درجے میں  بڑے شہروں کے ۲۰؍  سب سے زیادہ منافع والے روٹ شامل ہیں۔ دوسرے درجے میں شمال مشرق ، جموں کشمیر  اور لکش دیپ شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے درجے  میں عروس البلاد سے چھوٹے شہروں جیسے کوئمبٹور ، کوچی ، وارانسی  وغیرہ شامل ہیں۔
   وستارا  جیسی کمپنیوں کو  بزنس  او ر پریمیم کیبن کی کم مانگ والی سیٹوں کے سبب پروازوں  پر لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان طیاروں میں ۱۸۰؍ سیٹیں ہوتی ہیں جبکہ ۳؍ مختلف درجوں کے کیبن ہونے کی وجہ سے سیٹوں کی تعداد گھٹ کر ۱۶۴؍  رہ جاتی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ ’وستارا‘ ان طیاروں کی پرواز چھوٹے اور درمیانہ  شہروں  میں کرے گی جہاں پریمیم کلاس کی سیٹوں  کی مانگ نسبتاً کم ہوتی ہے۔   حالانکہ ابھی تک کی پلاننگ کے مطابق کمپنی تمام پروازوں کے دوران  مسافروں کو کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ 
 کمپنی کا کہنا ہے کہ  ان پروازوں میں مسافروں کو کھانا تو فراہم کیا ہی جائے گا  ساتھ ہی سیٹنگ  ارینجمنٹ کے سبب مسافروں کو کسی بھی طرح کی پریشانی یا ابہام پیدا نہیں ہوگا۔  ہم اپنی پروازوں میں مسافروں کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔  واضح رہے کہ فضائی کمپنیاں بھی ان دنوں مندی کا شکار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK