Inquilab Logo

ووکیشنل ایجوکیشن ایگزام بورڈکا نام اب ’اسکل ڈیولپمنٹ ایگزام بورڈ‘ ہوگا

Updated: July 14, 2020, 8:44 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

ووکیشنل ایجوکیشن ایگزام بورڈکا نام اب ’اسکل ڈیولپمنٹ ایگزام بورڈ‘ ہوگا: کابینی وزیر نواب ملک ، کہا : زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مختلف کورسیز کی تربیت دی جائے گی

Exam - Pic : INN
امتحان ۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف اسکل ڈیولپمنٹ ایگزام کو اب ’مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف اسکل ڈیولپمنٹ ایگزام ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع گزشتہ روز کابینی وزیر نواب ملک نے دی ہے ۔
  نواب ملک  نے  اس تعلق سے پریس ریلیز میںکہا کہ حکومت کا مقصد ریاست میں اسکل یعنی مہارت کو فروغ دینا اور بے روزگاروں کو بڑی تعداد میں ملازمت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں  کو مختلف کورسیز میں تربیت دی جائے گی اور اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس امتحان بورڈ کے تحت فی الوقت مختلف زمرے میں تعلیمی لیاقت کے  مطابق ۶ ؍ماہ کی مدت کے۱۵۲؍ کورسیز،ایک سال کی مدت کے۹۶؍  کورسیز اور۲؍ سال کی مدت کے۴۴؍پارٹ ٹائم  اورفل ٹائم کورسیز اس طرح کل۲۹۲؍ کورسیز کرائے جاتے ہیں۔ یہ کورسیز ریاست میںاضلاع  وتعلقہ سطح پر اور دیہی علاقوں میں بورڈ کے ذریعہ منظور شدہ ایک  ہزار۸۴؍  انسٹی ٹیوٹ میں کرائے جارہے ہیں۔ ان کورسیز میں عام طور پر ہر سال  ۵۰؍ سے۶۰؍  ہزار طلبہ داخلہ لیتے ہیں  اور کورسیز مکمل کرنے والے طلبہ کا امتحان اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کی جانب سے لیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے کامیاب طلبہ کومحکمہ کے ذریعے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔ ریاست کے مختلف دوردراز علاقوں کے طلبہ بورڈ کی جانب سے منظور شدہ اداروں میں داخلہ لے کر تربیت مکمل کرتے ہیں۔ نواب ملک کے مطابق ۱۹۸۶ء  میں ، ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ صنعتکاری میں اضافے ، بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی ، معاشرتی اور معاشی تبدیلیوں پر غور کرتے ہوئے  مہاراشٹر اسٹیٹ بزنس ایجوکیشن امتحان بورڈ پارٹ ٹائم ڈراپ آؤٹ کے ساتھ ساتھ خصوصی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ  ٹریننگ کے زیراہتمام شروع کیا گیا تھا۔ اس طرح کے طلبا کو قلیل مدتی پیشہ ورانہ کورسیز کی تیاری کے ذریعہ ملازمت اور خود روزگار فراہم کرنے کیلئے ، اس بورڈ کے ذریعہ پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ کورسیز چلائے جاتے ہیں۔ لیاقت کے فروغ کے پروگرام کے موثر اور تیز عمل درآمد کیلئے  اس امتحان بورڈ کے ذریعے کام کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK