Inquilab Logo

مخدوش عمارتوں کی پانی اور بجلی سپلائی منقطع کرنے کا انتباہ

Updated: August 02, 2021, 10:43 AM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Ulhasnagar

الہاس نگر کی انتہائی مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کےسیکڑوں مکینوں کوبے گھرہونے کا خوف،شہری انتظامیہ نے رہائش کا متبادل انتظام کا یقین دلایا

A few months ago, a building called Mohani Palace in Ulhasnagar was slab.Picture:INN
چند ماہ قبل الہاس نگر میں واقع موہنی پیلس نام کی عمارت کا سلیب کر گیا تھا۔۔تصویر: آئی این این

 رواں سال مئی کے مہینے میں موہنی پیلس اور سائی شکتی نامی عمارتوں کے پانچویں منزلے کا سلیب گر نے سے ۱۲؍ افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔ ان ۲؍ حادثات کے بعد  الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے ۹۰ء کی دہائی میں تعمیر ہو نے والی عمارتوں کو نوٹس جاری کیا   نیز  میونسپل انتظامیہ نے ماہر ین کی مدد سے مخدوش عمارتوں کا اسٹرکچرل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جون اور جولائی میں میونسپل انتظامیہ کے انجینئر س کی ایک ٹیم نے خطر ناک قرار دی گئی ۱۳۳؍ میں سے ۸۴؍ بلڈ نگوں کااسٹرکچرل آڈٹ کیا ۔ ان میں سے ۶؍ بلڈ نگوں کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئے ان میں رہائش پذیر مکینوں کو گھر خالی کر نے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ دوسری جانب انتہائی مخدوش قرار دی گئی  عمارتوں کے مکینوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ بارش کے موسم میں دوسرے گھر کا متبادل کیسے تلاش کریں؟ الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے مئی میں ہونے والے ۲؍ حادثوں کا حوالے دیتے ہوئے حفظ ما تقدم کے طور پر ۱۰؍ سال پر انی ۱۵۰۰؍ بلڈنگوں کو نوٹس جاری کر کے اسٹرکچرل آڈٹ کی رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا تھا۔ اچانک ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں عمارتوں کو نوٹس جاری کرنے سے شہر یوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ لیکن ۲؍ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جن عمارتوں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اُن میں سے ایک بھی عمارت کی اسٹرکچرل آڈٹ رپورٹ جمع نہیں ہو پائی ہے۔  دوسری جانب میونسپل انتظامیہ نے جن ۸۴؍ عمارتوں کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اُن کا میونسپل انجینئرس کے ایک پینل سے اسٹرکچرل آڈٹ کروایا تھا، ان میں سے ۶؍ عمارتوں کو انتہائی خستہ حال قرار دیا گیاہے۔
 انجینئرس کے پینل نے خستہ حال عمارتوں میں رہنے والے مکینوں کو فوری طور پر بلڈ نگ خالی کر نے کا حکم دیتے ہوئے پانی اور بجلی کنکشن منقطع کر نے کا انتباہ دیا ہے۔ اسٹرکچرل آڈٹ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ مکین فوراً اپنا گھر خالی کر یں اور مرمت کے بعد ہی ایسی عمارتوں میں رہیں۔لیکن بے گھر ہو نے والے شہری فکر مند  ہیں کہ جب اُن کی رہائش کا متبادل انتظام نہیں ہو گا وہ گھر کس بنیاد پر خالی کر یں گے۔ 
                حکومتی کمیٹی پر نظر
 شہر کی غیر قانونی اور مخدوش عمارتوں کو قانونی درجہ دینے کیلئے ریاستی حکومت نے پہل کرتے ہوئے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ آئندہ ۱۵؍ دنوں میں یہ کمیٹی ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کر ے گی۔ شہر یوں کو یقین ہے کہ رپورٹ پیش ہو نے کے بعد سر کار مثبت فیصلہ لے گی اور برسوں پرا نے مسئلہ کا حل نکل آئے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK