Inquilab Logo

خصوصی عدالت کی منظوری کےبعدہفتہ وصولی سےمتعلق پوچھ تاچھ کیلئےوازےکرائم برانچ میں

Updated: November 02, 2021, 7:55 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد بھری گاڑی کھڑکے انہیں دھمکانے کے الزام میں گرفتار ممبئی پولیس کے سابق افسر سچن وازے سے اب ان کی ہفتہ وصولی سے متعلق بھی پوچھ تاچھ ہوگی۔

Sachin Waze in Crime Branch custody.Picture:Inquilab
کرائم برانچ کی حراست میں سچن وازے تصویر انقلاب

:صنعت کار مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد بھری گاڑی کھڑکے  انہیں  دھمکانے کے الزام میں گرفتار ممبئی پولیس کے سابق افسر سچن وازے سے اب ان کی ہفتہ وصولی سے متعلق بھی پوچھ تاچھ ہوگی۔ اس کیلئے عدالت نے انہیں کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ سچن وازے اس وقت  امبانی کو دھمکانے کے علاوہ  من سکھ ہیرین نامی کاروباری کے قتل کے الزام میں این آئی اے کی قید میں ہیں۔ من سکھ ہیرین ہی کی گاڑی میں جلیٹن رکھ کر سچن وازے  اسے امبانی کے گھر کے باہر کھڑا کیا تھا۔کرائم برانچ نے وازے کے خلاف درج کردہ ہفتہ وصولی کے کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے گزشتہ  ۲۹؍ اکتوبر کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں درخواست دی تھی اور اس کی پولیس تحویل مانگی تھی۔ کورٹ نے کرائم برانچ کی  اپیل کو منظور کرتے ہوئے ملزم سچن وازے کو ۶؍ نومبر تک پولیس تحویل میںدینے کے احکامات جاری  کر دیئے  ہیں ۔
  واضح رہے کہ کرائم برانچ سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور سچن وازے کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف  گوریگاؤں پولیس اسٹیشن میں درج کردہ  ہفتہ وصولی کے کیس کی جانچ کررہی ہے ۔ ۶؍ نومبر تک پولیس تحویل میں دیئے جانے کے حکم کے بعد کرائم برانچ افسران نے فوری طور پر  تلوجہ جیل سے  سچن وازے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ساتھ ہی  اسپتال میں  اس کی طبی جانچ کروانے کے بعد پوچھ تاچھ بھی شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ اگست میں ایک ہوٹل مالک بمل اگروال نے سابق ممبئی پولیس کمشنر ، پرم بیر سنگھ  اور سچن وازے کے علاوہ سمیت سنگھ ، الپیش پٹیل ، وجے سنگھ اور ریاض بھٹی نامی ملزمین کے خلاف ہفتہ وصولی کے تحت کیس درج کرتے ہوئے ۱۱؍ لاکھ ۹۲؍ ہزار روپے ہفتہ لینے کا الزام  لگایا ہے ۔درج کردہ شکایت کے مطابق بھو ریسٹورنٹ اور بی بی سی بار کے مالک کے خلاف فرضی کیس درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لاکھوں روپے ہفتہ وصول کیا گیا تھا ۔  یہ سارے معاملے سچن وازے کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے۔ واضح رہے کہ سچن وازے اس سے پہلے بھی  خواجہ یونس کی پولیس حراست میں ہوئی موت کے معاملے میں معطل ہو چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK