Inquilab Logo

مغربی بنگال: بی جےپی کے صدر سوکانت مجمدار کو حراست میں لیاگیا

Updated: June 12, 2022, 10:22 AM IST | kolkata

بی جے پی کے ریاستی صدر ہوڑہ جا رہے تھے جہاں جمعہ کو پارٹی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی، ممتا بنرجی کی بی جےپی پر تنقید ، وارننگ بھی دی

BJP workers protesting in South Dinajpur against the detention of Sukant Majumdar. (PTI)
سوکانت مجمدار کوحراست میںلئے جانے کے خلاف بی جےپی کارکنان جنوبی دیناج پور میں احتجاج کرتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

بی جے پی  کے مغربی بنگال یونٹ کے صدر سوکانت مجمدار کو پولیس نے سنیچر کو ایک ٹول پلازہ سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پارٹی دفتر جانے کے لیے ہاؤڑہ روانہ ہوئے  تھے۔ذرائع کے مطابق، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مجمدار کو حراست میں لیا گیا یا گرفتار کیا گیا۔ پولیس انہیں ودیا ساگر سیتو کے ٹول پلازہ (ہاوڑہ اور کولکاتہ کو جوڑنے والا دوسرا ہگلی پل) سے ایک لاک اپ وین میں شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار  لے گئی۔
 بی جے پی کے ریاستی صدر ہاوڑہ جا رہے تھے، جہاں جمعہ کے روز پارٹی کے دفتر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور   ہجوم نے اس میں آگ لگا دی تھی۔ مجمدار کو پہلے پولیس نے ان کے نیو ٹاؤن گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی تھی اور پولیس نے گھر کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں لیکن بی جے پی کے حامیوں نے ان ناکہ بندیوں کو ہٹا دیا تھا۔ دارجلنگ کے بی جے پی ایم ایل اے راجو بستا نے پولیس کی اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ بستا نے ٹویٹ کیاکہ پہلے انہوں نے بی جے پی کارکنوں پر حملہ کیا پھر پارٹی دفتر کو تباہ کر دیا اور اب پارٹی کی ریاستی  صدر ڈاکٹر سوکانت کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، یہ ٹی ایم سی کی جمہوریت ہے جہاں اپوزیشن لیڈروں کو نظر بند ہونا پڑتا ہے۔  اس وقت کیا ہوا جب فسادی سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے تھے۔
 مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اس کارروائی کے لیے ریاستی انتظامیہ کی مذمت کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا ’’ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کچھ سچ چھپا رہے ہیں۔ میں بلرام پور پرولیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے جا رہا ہوں۔‘‘
 بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد مغربی بنگال دوسرا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن تک علاقہ جلتا رہا اور پولیس اور انتظامیہ دونوں خاموش تماشائی  بنے رہے۔  دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو ہوڑہ ضلع کے کچھ حصوں میں عام زندگی کو متاثر کرنے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ہوڑہ ضلع میں دو دنوں سے پرتشدد واقعات ہو رہے ہیں۔ اس کے پیچھے کچھ سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے، جو چاہتے ہیں کہ ریاست میں تشدد پھوٹ پڑے، لیکن میں ایسے لوگوں پر واضح کردینا چاہتی ہوں کہ ایسی حرکتیں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور تشدد میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔بی جے پی کے گناہوں کی سزا عام آدمی کب تک برداشت کرے گا؟

BJP Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK