Inquilab Logo

مغربی بنگال کی سرکاری اسکیموں کی پزیرائی عالمی اداروں نے بھی کی

Updated: January 28, 2021, 11:39 AM IST | Agency | Kolkata

ریاستی سیکریٹریٹ میں غیرملکی نمائندوں سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ملاقات، انہیں سرکاری اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

Mamata Banerjee - Pic : INN
ممتا بنرجی ۔ تصویر : آئی این این

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو غیر ملکی نمائندوں کے سامنے ریاستی حکومت کی منصوبے اور پروجیکٹ کی تفصیل پیش کرتے ہوئے ’سرکار آپ کے دروازے پر ‘ کی کامیابی سے متعلق روشنی ڈالی۔ اس موقع پرریاستی سیکریٹریٹ میں دوکتابچے بھی جاری کئے گئے۔ بنگال حکومت کے منصوبوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستان میں عالمی بینک کے نمائندے کمال احمد نےکہا کہ بنگال حکومت کے منصوبوں سے عام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس کی وبا کنٹرول میں رہا ہے۔ ۹۵؍لوگوں کو فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں مختلف غیرملکی نمائندوں نے حکومت کے منصوبوں کی تعریف کی۔
  اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’سرکار آپ کے دوار‘ کے منصوبے سے حکومت کے فلاحی اسکیموں سے عام لوگ روشناس ہوئے ہیں ۔بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ یہ انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے مگر ایسا نہیں ہے ۔ریاستی حکومت نے اس منصوبے کا آغاز پچھلے سال یکم دسمبر میں کیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد حکومت  کے۱۲؍ منصوبوں کا فائدہ لوگوں کو پہنچانا ہے ۔سرکاری منصوبے کا کام پہلے ہی ۴؍ مرحلوں میں مکمل ہوچکا ہے تاہم ، اس صورت میں، سرکاری منصوبے کا کام پانچویں مرحلے میں کیا جائے گا تاکہ ریاست کے عوام کو قریب لایا جاسکے۔
 وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست سے ڈھائی کروڑ افراد’سرکار آپ کے دروازے پر‘ کیمپوںمیں آئے ہیں اور اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوگ ہیلتھ کارڈ بنوائے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کارڈ سے صد فیصد لوگ فائدہ حاصل کریں گے ۔کسی کو بھی علاج کیلئے سڑکوں پر بھٹکنا نہیں پڑےگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی اسپتال اور نرسنگ ہوم ’صحت کا ساتھی کارڈ‘ واپس نہیں کر سکتا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK