Inquilab Logo

مغربی بنگال کے گورنر کا وزیراعلیٰ پر انہیں اہمیت نہ دینے کا الزام

Updated: October 01, 2020, 10:40 AM IST | Agency | Kolkata

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اہمیت نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں لااینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی خراب ہے لیکن حکومت کی طرف سے انہیں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

Dhankar and Banerjee - Pic : INN
دھنکر اور بنرجی ۔ تصویر : آئی این این

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اہمیت نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں لااینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی خراب ہے لیکن حکومت کی طرف سے انہیں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
گورنر  نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہتی ہیں کہ گورنر پوسٹ آفس میں ربڑ اسٹامپ کے طور پر کام کریںمگر میں ممتا  بنرجی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ وہ آئین کا مطالعہ کریںاور آرٹیکل۱۶۷؍کا احترام کریں جس میں وزیر اعلیٰ کو مجاز بنایا گیا ہے کہ وہ گورنر کے ذریعہ طلب کردہ معلومات کو فراہم کریں۔
 انہوں نے کہا کہ میں نے کئی مرتبہ تحریری شکل میں کئی معلومات طلب کی ہیں مگر ممتا بنرجی کے آفس سے اب تک کوئی جوا ب نہیں ملا ہے۔میں نے کئی مرتبہ درخواست کی مگر نظر انداز کردیا گیا،جبکہ میں نے عوام کے حق میں سوالات پوچھے تھے۔یہ سب اس لئے کیا گیا تاکہ عوام صحیح صورت حال سے آگاہ نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر ریاست کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ بنگال کرائم میں ملوث افراد کیلئے بہت محفوظ جگہ بن گیا ہے۔ یہاں پر بدعنوانی اور بم سازی بڑے پیمانے پر ہورہی ہیں۔ہم نے کئی مرتبہ پولیس کے کردار پر سوال اٹھایاکیوں کہ مجھے اس تعلق سے بہت ساری شکایتیں ملی ہیں۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر عبدالمنان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انہیں ایک جونیئر پولیس آفیسر نے دھمکی دی ہے مگر ممتا بنرجی نے عبد المنان کے خط کا بھی جواب نہیں دیا ہے۔اس کے بعد عبد المنان نے مجھے خط لکھا۔ بعد ازاںمیں نے عبد المنان کو بلایا  اور ان سے  صورتحال سمجھنے کی کوشش کی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ایک جونیئر پولس آفیسر کس طرح سے دھمکی دے سکتا ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK