Inquilab Logo

مودی جی ہمارے بچوں کی ویکسین کا حصّہ کیوں بیچ دیا

Updated: May 28, 2021, 8:42 AM IST | kazim shaikh | Mumbai

ممبئی کانگریس کی جانب سے اندھیری میں ۵۰۰؍ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے

Congress workers protesting in andheri.Picture:Inquilab
اندھیری میں احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کارکنان تصویر:انقلاب

مودی جی ہمارے بچوں کی ویکسین کا حصہ بیرون ملک کیوں بھیج دیا‘ کےعنوان پر کانگریس پارٹی کی کارپوریٹر مہر محسن حیدر کی قیادت میں اندھیری کے مغربی جانب جمعرات کی صبح ساڑھے ۹؍بجے سے ۱۱؍بجے تک تقریباً ۵۰۰؍ افراد نے پوسٹر بینر اور    تختیاں لےکر احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جو بچے بیرون ملک پڑھنے کیلئے جانا چاہتے ہیں ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جاپارہے ہیں اور ان کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے ۔ اس لئے ان کیلئے ویکسین کا فوری طور پر انتظام کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک جاکر اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ اس کے علاوہ اندھیری کے مشرقی جانب ،جوگیشوری، ورسوا، گوریگاؤں اور کرار ولیج میں کانگریس پارٹی کی طرف  سے احتجاج کیا گیا ۔
 اندھیری کے مغربی جانب ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایس وی روڈ پر جمعرات کو ممبئی کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے سابق کارپوریٹر محسن حیدر نے نمائندۂ انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور خاص طور سے کوروناوبا کے دوران  وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کی بار بار یاد دہانی کے باوجود کورونا پر قابو پانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے  لاپروائی برتی گئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک پر کورونا کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ 
  ایک سوال ک جواب میں محسن حیدر نےمزید کہا کہ اس کے بعد دوسری لہر کے آنے سے پہلے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کو کورونا سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا لیکن دوسری لہر میں بھی غیرذمہ دارانہ رویہ اپنا یا گیا اور ملک کے نوجوانوں کو ویکسین  دینے کے بجائے بیرون ممالک کوویکسین بیچ دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بہت مشکل سے ہندوستان میں ویکسین تیار کئے گئے لیکن اس کے استعمال میں کہیں نہ کہیں لاپروائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب تک کورونا سے عام انسانوں کے علاوہ ایم پی اور ایم ایل اے بھی کورونا سے متاثرہوکر  اپنی جان گنوارہےہیں ۔
 ایک سوال کے جواب میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی قیادت کرنے والی مہر محسن حیدر نے کہا کہ  ہائر ایجوکیشن کیلئے بہت بڑی تعداد میں ہمارے نوجوا ن بیرون ممالک میں ا پنا داخلہ لے لیا ہے لیکن ملک میں نوجوان کیلئے ویکسین نہیں ہے اور بہت بڑے پیمانے پر انھیں ویکسین کی ضرورت ہے ۔ بیرون ملک پڑھنے والے بچے صرف ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کیلئے نہیں جاپارہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے پورے ممبئی میں الگ الگ دنوں میں مرکزی حکومت اور خاص طور سے مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اسی منصوبے کے تحت جمعرات کی صبح بیک وقت اندھیری مغرب اور مشرق کے علاوہ جوگیشوری ، گوریگاؤں ، ملاڈ ، کرار اور دیگر علاقوں میں مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے  اپنے ہاتھوں میں پوسٹر ، بینر اور تختیاں لے کر مودی مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ اندھیری میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ایس وی روڈ پر اسٹیشن سے  لے کراندھیری مارکیٹ تک مظاہرین قطار سے سماجی دوری اور ماسک لگاکر احتجاج کررہے تھے ۔ مظاہرین میںبڑی تعداد میں برقع پوش خواتین بھی شامل تھیں

vaccine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK