Inquilab Logo

اپریل میں کیوں ہمت ہے تو بی جے پی ابھی حکومت گراکر دکھائے

Updated: February 16, 2020, 3:36 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا چیلنج ، کہا جن لوگوں کے ساتھ ۳۰؍ سال گزارے انہوں نے مجھ پربھروسہ نہیں کیا

 ادھو ٹھاکرے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے
ادھو ٹھاکرے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے

 جلگاؤں : اپریل ہی میں کیوں ؟ ہمت ہے تو آج ہی حکومت گراکر دکھائے۔ چیلنج دینے اور قبول کرنے والا میں شیوسینا پرمکھ کا بیٹا ہوں۔اسی لئے میں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چیلنج قبول کیا ہے ۔‘‘اس طرح کا کھلا چیلنج وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نےبی جے پی کو دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’ جن کے ساتھ  ۳۰ سال تک رہے انہوں نے بھروسہ نہیں کیا اور جن کے خلاف سیاسی جنگ کی انہوں نے ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے مجھ پر بھروسہ کر لیا۔‘‘
 جلگاؤں کی جین ایگریکلچرل کمپنی کی جانب جین ہل پر اپا صاحب زراعت اعلی تکنیک رتن اعزاز تقسیم تقریب اور مکتائی نگر میں کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ان پروگراموں میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، این سی پی سپریمو شرد پوار  پہنچے تھے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی  لیڈ کہتے  آئے ہیں کہ تین پارٹیوں والی  سرکار چلنے والی نہیں کبھی بھی گر جائے گی ، ادھوٹھاکرے نے مکتائی نگر میں کسان میلے کی تقریرمیں جواب دیا ۔ انہوں نے بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تم اپریل میں فلور ٹیسٹ آپریشن کی بات کہہ رہے ہو، ٹیسٹ کی ضرورت کیا ہے؟ ریاست کے عوام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں تمہیں فیل کردیا ہے ۔‘‘ ادھو ٹھاکرے نے یہاں کسانوں کی قرض معافی کے تعلق سے بھی بیان دیا۔ 
 اس موقع پر شرد پوار نے کہا کہ ’’ ریاست کے ترقیاتی کاموں کیلئے مرکزی حکومت کو تعاون دینا چاہئے لیکن موجودہ مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے یہ معاملہ میں پارلیمنٹ  میں پیش کرونگا ۔اس موقع پر پوار نے ملک کی معاشی پالیسی پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK