غیر ملکی سفر کرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہونے اور بین الاقوامی سفری سیزن شروع ہونے سے فائدے کا امکان۔
وائز کارڈ کی تصویرجسے ہندوستان میں لانچ کیا گیا۔ تصویر:آئی این این
گلوبل فنٹیک کمپنی وائز نے پیرکو ہندوستان میں اپنا ملٹی کرنسی ٹریول کارڈ لانچ کیا۔ یہ لانچ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک میں غیر ملکی سفر کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور بین الاقوامی سفری سیزن زوروں پر ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ہندوستان سے باہر جانے والے سفر ۳۸ء۹؍ ملین تک پہنچ گئے۔ ان میں سے ۴۲ء۵؍فیصد سیاحت کیلئے،۳۴ء۷؍ فیصد خاندانی سفر کے لیے اور ۱۴ء۹؍فیصد کاروباری مقاصد کے لیے تھے۔ اخراجات میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وائز ٹریول کارڈ اس مسئلے کا حل پیش کرتا ہے۔ یہ کارڈ گوگل پر دکھائے جانے والے وسط مارکیٹ ایکسچینج ریٹ پر کام کرتا ہے اور صرف ایک چھوٹی، شفاف تبادلوں کی فیس لیتا ہے۔ اس کے اعلان کے ایک ماہ کے اندر ۷۵؍ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں نے فہرست میں اندراج کیاہے جو شفاف ادائیگی کے حل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔وائز ۱۰؍ فروری ۲۰۲۶ء سے پہلے سائن اپ کرنے والے صارفین کے لیے معیاری۴۶۰؍ کارڈ جاری کرنے کی فیس معاف کر رہا ہے۔یہ کارڈ وائز کی ویب سائیڈ سے حاصل کیا جاسکتاہے۔ وائز کی ساؤتھ ایشیا ایکس پنشن سربراہ تانیہ بھاردواج نے کہا کہ ’’ہندوستانی اب ریکارڈ تعداد میں بیرون ملک سفر کر رہے ہیں، لیکن روایتی فاریکس سسٹم کا پوشیدہ فیس ڈھانچہ ہر سفر کو مہنگا بنا دیتا ہے۔ فہرست کا جواب یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اب شفافیت اور بہتر تجربے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہی ہمارا مقصد ہے۔